جعفریہ الائنس کی ایم ڈبلیو ایم کو الائنس میں باقاعدہ شمولیت کی دعوت
اشاعت کی تاریخ: 29th, January 2026 GMT
جعفریہ الائنس کے وفد میں سینئر نائب صدر علامہ نثار احمد قلندری، نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی، جنرل سیکرٹری شبر رضا، سیکرٹری سپریم کونسل میثم عابدی اور رابطہ سیکرٹری علامہ مبشر حسن، سیکرئیٹری والینٹئرز رخ فیروز رضوی شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے مرکزی وفد نے سینئر نائب صدر علامہ نثار احمد قلندری کی زیرِ قیادت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صوبائی دفتر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران جعفریہ الائنس کی سپریم کونسل کے فیصلے کی روشنی میں قومی جماعتوں کو الائنس میں شامل کرنے کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کو باقاعدہ دعوت دی گئی، جو تحریری دعوت نامہ کی صورت میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما مولانا باقر عباس زیدی کے حوالے کی گئی۔ جعفریہ الائنس کے وفد میں نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی، جنرل سیکرٹری شبر رضا، سیکرٹری سپریم کونسل میثم عابدی اور رابطہ سیکرٹری علامہ مبشر حسن، سیکرئیٹری والینٹئرز رخ فیروز رضوی شامل تھے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کراچی اور صوبہ سندھ کے سینئر رہنما علامہ صادق جعفری اور مولانا حیات عباس نجفی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ جعفریہ الائنس شیعہ قومی و ملی جماعتوں کا ایک الائنس ہے جو گزشتہ 25 سال سے اپنی فعالیت کررہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نائب صدر علامہ جعفریہ الائنس
پڑھیں:
ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے ساتھ مجوزہ سول جوہری معاہدے کومعاہدہ ابراہیمی (Abraham Accords) میں سعودی شمولیت سے مشروط کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ معاہدے کے تحت سعودی عرب کو کسی بھی صورت یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں کہا کہ امریکا کے محکمہ توانائی اور سعودی عرب کے درمیان زیر غور سول جوہری معاہدہ صرف پرامن اور غیر فوجی مقاصد کے لیے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام ایران، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کے سول جوہری پروگراموں کی طرز پر ہوگا، تاہم اس میں یورینیم افزودگی کی اجازت شامل نہیں ہوگی۔
امریکی صدر نے کہا کہ معاہدے کی منظوری ضرور دی جائے گی، لیکن اس کی بنیادی شرط یہ ہوگی کہ سعودی عرب باعزت اور باہمی احترام پر مبنی معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہو۔ ان کے مطابق امریکا کو ایسے سول جوہری مراکز پر کوئی اعتراض نہیں جو مکمل طور پر پرامن مقاصد کے لیے قائم کیے جائیں اور جن میں یورینیم افزودہ نہ کیا جائے۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اگر سعودی عرب معاہدہ ابراہیمی میں شامل ہوتا ہے تو یہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے ایک تاریخی پیش رفت ہوگی۔ بیان میں کہا گیا کہ حالیہ علاقائی پیش رفت کے بعد خطے میں امن کے دائرے کو مزید وسعت دینے کا موقع پیدا ہوا ہے، تاہم اسرائیلی حکومت نے امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ سول جوہری معاہدے پر براہ راست کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
ادھر امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ سعودی عرب کے ساتھ 30 سالہ سول جوہری معاہدے کی اصولی منظوری دے چکے ہیں، جسے اب کانگریس کی منظوری درکار ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق اس معاہدے کی مالیت کئی ارب ڈالر ہو سکتی ہے اور اس کے ذریعے سعودی عرب کو جوہری توانائی کی جدید ٹیکنالوجی تک رسائی حاصل ہوگی۔
تاہم اسرائیل میں اس مجوزہ معاہدے پر تحفظات بھی سامنے آئے ہیں۔ سابق اسرائیلی وزیر دفاع اویگدور لائبرمین نے اسے اسرائیل کے لیے اسٹریٹیجک خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر فوجی جوہری پروگرام کی ابتدا سول جوہری پروگرام سے ہوتی ہے اور اگر سعودی عرب کو اپنی سرزمین پر یورینیم افزودگی کی اجازت دی گئی تو اس سے مشرق وسطیٰ میں جوہری ہتھیاروں کی نئی دوڑ شروع ہونے کا خدشہ پیدا ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ معاہدہ ابراہیمی کا آغاز 2020 میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دورِ صدارت میں ہوا تھا، جس کا مقصد اسرائیل اور مختلف عرب و مسلم ممالک کے درمیان سفارتی، اقتصادی اور سکیورٹی تعلقات کو فروغ دینا تھا۔ اس معاہدے کے تحت متحدہ عرب امارات، بحرین، مراکش اور سوڈان اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لا چکے ہیں، جبکہ سعودی عرب کی ممکنہ شمولیت کو خطے کی سفارتی تاریخ میں ایک اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔