data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بنوں: بنوں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے نواحی علاقے میں آپریشن میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ڈی آئی جی آپریشن نے کہا کہ بنوں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے اکبرعلی خان کلے، اسپرکہ، ڈومیل کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہکارروائی کی گئی۔ اس دوران 03 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد دہشت گرد زخمی ہوگئے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کی ستائش کی اور 3 دہشت گردوں کو ہلاک  کرنے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بروقت مشترکہ کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنائے، خیبرپختونخوا میں قیام امن کے لئے سکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ کارروائیوں کو تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

محسن نقوی نے کہا کہ قوم کی حمایت سے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جا رہا ہے، فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کو کہیں چھپنے نہیں دیا جائے گا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے دہشت گردوں پولیس اور

پڑھیں:

کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی

کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے کسٹمز انفورسمنٹ اسکواڈ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں سپاہی جاوید احمد اور اے ایس آئی ساجد الاسلام جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ پاکستان کسٹمز کا ایک سپاہی زخمی ہوا، جسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کسٹمز کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری ہیں۔

پاکستان کسٹمز کے مطابق دہشت گرد حملے کے بعد سرکاری انفورسمنٹ گاڑی کو آگ لگا دی گئی، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کسٹمز نے شہید سپاہی جاوید احمد اور شہید اے ایس آئی ساجد الاسلام کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء نے اسمگلنگ کے خلاف جنگ اور وطن کی معاشی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

پاکستان کسٹمز نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت، زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور اسمگلنگ، دہشت گردی و جرائم کے خلاف کارروائیاں مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء کی لازوال قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں، ان کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا، جبکہ پاکستان کسٹمز ملک کی معاشی سرحدوں کے تحفظ اور اسمگلنگ کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے، اسحاق ڈار
  • آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک
  • افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کیلئے بڑا سکیورٹی چیلنج ہے: اسحاق ڈار
  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ اور سہولت کار بھی پکڑے گئے
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل
  • آپریشن العزم ؛مستونگ کے علاقہ کھڈکوچہ میں کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 4دہشتگرد ہلاک
  • کوہاٹ ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں کا کسٹمز حکام پر حملہ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک