اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے آج ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

یہ رابطہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب ایران پر امریکی حملے کے سائے گہرے ہوچکے ہیں جب کہ امریکہ نے اپنا بحری بیڑہ بھی تعینات کردیا ہے۔

شہباز شریف کی ایرانی صدر سے  گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا اور اس امر پر اتفاق کیا کہ خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کے لیے مسلسل مکالمہ اور سفارتی رابطے ناگزیر ہیں۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ساڑھے 3 کروڑ ڈالر کا اضافہ

وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطحی روابط اور ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ مفادات کی بنیاد پر دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: شہباز شریف

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے  انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی  تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے  پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔

وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری