سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ وسائل سے غنی سرزمین کے سرکاری ملازمین، خواتین، بچے احتجاج، دھرنوں، جیلوں میں، جبکہ اپوزیشن خاموش تماشائی بن گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کی سیاسی شخصیت نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے کوئٹہ پولیس کی جانب سے احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین کے ساتھ ناروا رویہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں حاجی لشکری رئیسانی نے کہا کہ وسائل سے غنی سرزمین کے سرکاری ملازمین، خواتین، بچے احتجاج، دھرنوں، جیلوں میں، جبکہ خاموش اپوزیشن یہ دکھا رہی ہے کہ ملازمین کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2023ء میں سرینا ہوٹل میں ہونے والی اقتدار کی بندر بانٹ کے میلے میں فارم 47 کی موجودہ حکومت کی تشکیل کا فیصلہ ہوا تھا۔ اس ہوٹل کی غلام گردشوں میں گھومنے والی سیاسی جماعتیں قطعاً اس حکومتی فیصلوں سے بری الذمہ نہیں ہیں۔ فارم 47 مرتب کرنے والے آئندہ نسلوں سے معافی مانگیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش

فوٹو: فائل

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش کردی اور ہدایت کی ہے کہ تمام ڈسکوز ملازمین کو تنخواہوں کی ڈیجیٹل ادائیگی یقینی بنائیں۔

پی اے سی اجلاس کے دوران سیکریٹری پاور ڈویژن کا کہنا تھا کہ حکومت بجلی بنانے اور تقسیم کے کاروبار سے نکل رہی ہے۔ تین ڈسکوز کی نجکاری کیلئے معاملات حتمی مراحل میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حیسکو اور سیپکو کی نجکاری کیلئے فنانشل ایڈوائزر مقرر کر رہے ہیں۔ حکومت صرف ٹیسکو اور کیسکو کو اپنے پاس رکھے گی۔ کابینہ کا فیصلہ ہے کہ ٹیسکو اور کیسکو کی نجکاری نہیں کی جائے گی۔

سیکریٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ 2027 کے آغاز میں تین ڈسکوز کی نجکاری مکمل ہوجائے گی۔ گیپکو، فیسکو اور آئیسکو کی نجکاری 2027 کے آغاز میں ہوجائے گی، تمام ڈسکوز کی نجکاری تیزی سے ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے بعد پنشن میں بھی اضافہ
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری
  • سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
  • حیسکو میں گھوسٹ، ریٹائرڈ ملازمین کی تنخواہ کے نام پر 1 ارب 6 کروڑ روپے کی خرد برد کا انکشاف
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن