کراچی اور خیبر پختونخوا میں پولیو کے کیسز موجود ہیں، عائشہ رضا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو پروگرام عائشہ رضا نے کہا ہے کہ پولیو کے پھیلائو پر بلوچستان اور لاہور میں کسی حد تک کنٹرول کر لیا گیا ہے جبکہ کر اچی اور سائوتھ کے پی میں پولیو کے کیسز موجود ہیں۔
میڈیا کو پولیو کے خاتمے کی مہم میں ہمارابھرپور ساتھ دینا ہوگا، انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ میں انھوں نے کہا کہ نئے سال کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم 2 تا 8 فروری منعقد ہوگی۔
مہم کا ہدف 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانا ہے، پولیو ورکرز گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے، والدین اور کمیونٹی پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کو یقینی بنائیں۔
گزشتہ برسوں میں پاکستان نے پولیو کے خلاف اس جنگ میں نمایاں پیش رفت کی ہے تاہم پولیو کا خطرہ بدستور موجود ہے، کراچی میں چند مقامات پر رفیوزل کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیو کے
پڑھیں:
سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے بڑا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں ہے۔
سپریم کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ نیب کیسز میں مرکزی اپیلیں اور ضمانت کی درخواستیں وفاقی آئینی عدالت سنے گی ۔ نیب قانون کی شق 32 اور 32 اے کے تحت سپریم کورٹ کو اختیار سماعت ہی نہیں ہے۔
فیصلے میں قرار دیا گیا کہ نیب کے کیسز آرٹیکل 175 اے اور ایف کے تحت کے تحت تمام کیسز وفاقی آئینی عدالت کو ٹرانسفر تصور سمجھے جائیں گے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھی ہائیکورٹ کے ضمانت کیس کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا اور رجسٹرار سپریم کورٹ نے درخواست اعتراضات عائد کرکے واپس کی تھی۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کا کیس وفاقی آئینی عدالت سنے گی۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں نمایاں کمی،فی تولہ نئی قیمت جانئے