data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بہاولپور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورس، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج بڑی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہیں اور جدید جنگ کی نوعیت میں نمایاں تبدیلی آ چکی ہے، مسلح افواج وطن عزیز کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خیرپور ٹامیوالی میں بڑے پیمانے پر کی جانے والی تربیتی جنگی مشقوں اسٹیڈ فاسٹ ریزولوو (Steadfast Resolve) کا بھی مشاہدہ کیا، جن میں ڈرونز، جدید نگرانی کے آلات، الیکٹرونک وارفیئر اور جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جوانوں کے بلند حوصلے سمیت پیشہ ورانہ مہارت اور عملی تیاری کو سراہا۔جوانوں سے خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ مسلح افواج ملکی خود مختاری اور علاقائی سا لمیت کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، مستقبل کے میدانِ جنگ کے تقاضوں کے لیے ہر سطح پر اعلیٰ درجے کی تیاری ناگزیر ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ مسلح افواج مختلف شعبوں میں بڑی تبدیلی کے عمل سے گزر رہی ہیں، دور حاضر میں جنگ کی نوعیت بدل چکی ہے، مستقبل میں ٹیکنالوجیکل جنگی صلاحیت جسمانی تدابیر کی جگہ لیں گے، ٹیکنالوجی کے استعمال کے لیے ذہنی تبدیلی وقت کی اہم ضرورت ہے۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ مسلح افواج تیزی سے جدید ٹیکنالوجی اپنا رہی ہیں، جس میں انوویشن اور انڈیجینائزیشن بنیادی ستون ہوں گے۔بعدازاں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے روہی ای اسکلز لرننگ ہب کا افتتاح کیا۔ روہی ای اسکلز لرننگ ہب جنوبی پنجاب اور ملک بھر کے طلبہ کے لیے ڈیجیٹل مہارتوں کے فروغ کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آرمی پبلک اسکول عباسیہ کیمپس کا بھی افتتاح کیا اور کہا کہ معیاری تعلیم اور کردار سازی کے لیے پاک فوج کا عزم برقرار ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ای ایم ای ریجنل ورکشاپ کا دورہ کیا، جہاں انہیں جدید پلیٹ فارمز کی مینٹیننس، انڈیجینائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی پر بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بہاولپور گیریڑن آمد پر کمانڈر بہاولپور کور نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگارِ شہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی اور شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

مانیٹرنگ ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہ مسلح افواج کے لیے

پڑھیں:

عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف

پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی(Attaullah Khan Esakhelvi) نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنی آخرت کی تیاری اور اپنی قبر سے متعلق گفتگو کی ہے۔
عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ میں نے اپنی قبر پہلے ہی تیار کروا لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے آخرت کی تیاری کر لی ہے، میری قبر عیسیٰ خیل میں تیار ہے، اگر آپ میری زندگی میں آئیں گے تو میں آپ کو دکھا دوں گا، ورنہ بعد میں خود دیکھ لیں گے، ہمارا خاندانی قبرستان ہے اور میں نے وہاں اپنے لیے ایک قبر مخصوص کروا رکھی ہے، ساتھ کچھ مزید جگہ بھی ہے، ایک میری اہلیہ کے لیے بھی ہے، اگرچہ یہ بات میں نے مذاق میں کہی تھی، اصل میں صرف اپنی قبر تیار کروائی ہے، اللّٰہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے۔

مزیدپڑھیں:بيزوس، مسک اور زکربرگ جیسے ارب پتی ہر سال ایک خفیہ سمر کیمپ میں کیوں اکٹھے ہوتے ہیں؟

عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی نے بتایا کہ فارم ہاؤس اور مسجد تعمیر کروانے کے بعد میرے ذہن میں یہ خیال آیا کہ اپنی آخری آرام گاہ بھی وہیں ہونی چاہیے۔

گلوکار کا کہنا ہے کہ والدہ، عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کی وفات نے مجھے زندگی اور موت کے بارے میں زیادہ سوچنے پر مجبور کیا اور میں صرف اتنی دعا کرتا ہوں کہ اللّٰہ مجھے پُرسکون موت عطاء فرمائے۔

عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر پھر مرکز نگاہ
  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار