data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بہت جلد سندھ میں حیدرآباد،سکھر اورلاڑکانہ میں الخدمت کے تحت بنوقابل انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کرے گی۔امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کے وژن کے مطابق زی کنیکٹ پروگرام ایک انقلابی اقدام ہے، جماعت اسلامی دستیاب وسائل سے اپنے حصہ کی شمع روشن کرر ہی ہے، ہم سندھ سمیت پورے ملک کے نوجوانوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کررہے ہیں۔جماعت اسلامی سندھ کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ نہ صرف صوبے کے سلگتے مسائل لے کر حکمرانوں کے سامنے عوام کا مقدمہ لڑیں گے بلکہ اس کے ساتھ پورے سندھ میں بچوں کو آئی ٹی کورس سمیت ان کو اسپورٹس اور ہنر میں آگے بڑھائیں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے الخدمت فائونڈیشن کے تحت بنوقابل انٹری ٹیسٹ کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی اجلا س سے خطاب کے دوران کیا۔ امیرضلع ایڈووکٹ نادرکھوسہ ودیگر ذمے داران بھی ساتھ موجود تھے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کا ہرضلع میں یونیورسٹی قائم کرنے کا اعلان اچھی بات ہے مگروہ سب سے پہلے وہ 78لاکھ اسکول سے باہر بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کی فکرکریں۔تعلیم نہ ہونے کی وجہ سے بچے بے راہ روی،منشیات کی لعنت میں مبتلا اورجرائم کی دنیا میں چلے جارہے ہیں۔ حکومتی اکنامک سروے 2025 کے مطابق سندھ کے 70فیصدسرکاری اسکول بجلی سے محروم ہیں، 43 فیصدمیں ٹوائلٹ نہیں ہے۔ 42 فیصداسکولوں میں پینے کا پانی دستیاب نہیں ہے جبکہ 39 فیصدکی چار دیواری ہی موجود نہیں ہے۔سندھ میں مسلسل 18 سال سے حکمران پیپلز پارٹی کے قائد بلاول زرداری کے پاس ا س کا کوئی جواب نہیں ہے۔

اسٹاف رپورٹر گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نہیں ہے

پڑھیں:

ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق

فائل فوٹو۔

ولیکا اسپتال کراچی میں ایچ آئی وی کا ایک اور نیا کیس رپورٹ ہوا ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 18 ماہ کے بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی ہے۔ 

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 95 ہوگئی ہے۔ 

بچے کے والد کے مطابق 18 ماہ کا عبد الصمد دسمبر 2025 میں ولیکا اسپتال میں زیر علاج تھا، مسلسل طبیعت خراب رہنے پر بچے کا ایچ آئی وی کا ٹیسٹ کروایا۔

والد کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کروانے پر بچے میں ایچ آئی وی کی تصدیق ہوئی۔ میرے 5 بچے ہیں، باقی بچوں کے بھی ٹیسٹ کروائیں گے۔

اسپتال حکام کے مطابق ایچ آئی وی سے اب تک 9 بچے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ’ابھی ہو گیا، بس‘، سونو نگم نے نیٹ احتجاج پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا
  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق