اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) پاک بحریہ نے 14ویں بار کثیرالقومی کمبائنڈ ٹائم ٹاسک فورس (CTF-150) کی کمان سنبھال لی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تبدیلی کمانڈ کی تقریب بحرین میں واقع کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے کموڈور محمد یاسر طاہر نے رائل سعودی نیول فورسز (RSNF) کے کموڈور فہد ایس الجوید سے کمان لی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نئے کمانڈر CTF-150 کموڈور محمد یاسر طاہر نے زور دیا کہ ان کی ٹیم خطے میں بحری تحفظ اور استحکام کے لیے اس اہم ذمہ داری کو نبھانے کے لیے مکمل تیار ہے۔ انہوں نے بحری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے اور اہم سمندری گزرگاہوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پاک بحریہ کے پختہ عزم کا بھی اعادہ کیا۔  کمبائنڈ ٹاسک فورس (CTF-150) کمبائنڈ میری ٹائم فورسز (CMF) کے تحت کام کرنے والی پانچ ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے۔ اس کا مشن بحر ہند، بحیرہ عرب اور خلیج عمان میں ہتھیاروں، منشیات اور دیگر غیر قانونی سامان کی سمگلنگ میں ملوث غیر ریاستی عناصر کو روکنا  ہے۔ تقریب میں بحرین میں پاکستان کے سفیر  ثاقب رؤف، کمانڈر کمبائنڈ میری ٹائم فورسز وائس ایڈمرل کرٹ اے رینشا، کمانڈر رائل بحرین نیول فورس ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم ال بن علی اور کمبائنڈ ٹاسک فورسز  کے ساتھ کام کرنے والی دیگر بحری افواج کے نمائندوں نے شرکت کی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: پاک بحریہ ٹاسک فورس

پڑھیں:

مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں انٹیلیجنس بیسڈ مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران متعدد دہشتگرد گرفتار کیے گئے، گرفتار دہشتگردوں میں سہولتکار سمیت مرد اور خواتین خودکش بمبار بھی شامل ہیں، کارروائی میں دہشتگردوں کےمتعدد ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔

علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی برقرار ہے، دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ کے علاقہ کھڈ کوچہ میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے گئے، دہشت گردی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل
  • مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور آبادکاروں کا دھاوا، 4 فلسطینی شہید
  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے اینٹی نارکوٹکس فورس کو نئی بھرتیوں سے روک دیا
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے 6 دہشتگرد مارے گئے، مرد و خواتین خودکش بمبار گرفتار