بھاٹی گیٹ سانحہ: وزیر اطلاعات پنجاب سمیت افسران کیخلاف مقدمے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
لاہور میں بھاٹی گیٹ کے قریب ماں اور بیٹی کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعے پر لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اطلاعات پنجاب سمیت متعلقہ افسران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
درخواست جوڈیشل ایکٹوزیم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی، جس میں حکومت پنجاب، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔
واقعے کی شفاف تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی استدعا کرتے ہوئے درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انتہائی گنجان آباد علاقے میں مین ہول کو کھلا چھوڑنا واضح غفلت اور لاپرواہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھاٹی گیٹ سانحہ، ماں بیٹی کی ہلاکت پر 3 ذمہ داران نامزد، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی
’جس کے نتیجے میں 2 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، ماں اور بیٹی کی ہلاکت کو حادثہ قرار دینا حقائق کے منافی ہے، یہ واقعہ مجرمانہ غفلت کا شاخسانہ ہے۔
درخواست میں نشاندہی کی گئی ہے کہ لاہور میں ہر سال 10 ہزار سے زائد مین ہول کے ڈھکن چوری ہو جاتے ہیں، اس کے باوجود حکومت اور متعلقہ ادارے مؤثر اقدامات کرنے میں ناکام رہے۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا گیا کہ اصل ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے حکومت نے نمائشی اقدامات کیے۔
مزید پڑھیں: بھاٹی چوک حادثہ: داتا دربار منصوبے پر کام کرنے والی پوری ٹیم معطل
درخواست میں پولیس کی جانب سے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 322 کے تحت مقدمہ درج کرنے کو ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اس سنگین واقعے میں سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہیے تھا۔
اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست میں مزید مؤقف اختیار کیا کہ واقعے کے بعد پولیس اور حکومتی نمائندوں نے متاثرہ خاندان کو ہراساں کیا اور حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ واقعے کے اصل حقائق جاننے اور لواحقین کے لیے معاوضے کے تعین کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔
مزید پڑھیں: لاہور: ’ گٹر میں گرنے والی ماں، بیٹی کی خبر کو فیک نیوز کہنے والوں پر پیکا لگے گا؟‘
مزید یہ کہ غفلت کے مرتکب افسران سے 25 کروڑ روپے کا معاوضہ وصول کر کے متاثرہ خاندان کو ادا کیا جائے۔
اس کے علاوہ غلط معلومات پھیلانے پر وزیر اطلاعات پنجاب، ڈپٹی کمشنر لاہور اور دیگر متعلقہ افسران کے خلاف بھی مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اظہر صدیق ایڈووکیٹ بھاٹی گیٹ تعزیرات پاکستان جوڈیشل ایکٹوزیم پینل جوڈیشل کمیشن ڈپٹی کمشنر ڈھکن لاہور ماں اور بیٹی معاوضہ مقدمہ مین ہول وزیر اطلاعات.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اظہر صدیق ایڈووکیٹ بھاٹی گیٹ تعزیرات پاکستان جوڈیشل ایکٹوزیم پینل جوڈیشل کمیشن ڈپٹی کمشنر ڈھکن لاہور ماں اور بیٹی معاوضہ مین ہول وزیر اطلاعات وزیر اطلاعات درخواست میں بھاٹی گیٹ کے خلاف مین ہول کی گئی کے لیے گئی ہے
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔