بابراعظم نے ایک اور منفرد سنگ میل عبور کر ڈالا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
لاہور:
بابر اعظم نے ہوم انٹرنیشنل میچوں کی سنچری مکمل کرکے ایک اور منفرد سنگ میل عبور کرلیا۔
جمعرات کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بابراعظم نے اپنا 100 واں ہوم انٹرنیشنل میچ کھیلا، بابراعظم کہتے ہیں کہ پاکستان میں اپنے کیریئر کا 100 واں میچ ہوم گراؤنڈ پر کھیلنا اعزاز کی بات ہے۔
شائقین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بابراعظم نے کہا کہ مجھے پورے ملک میں بے مثال سپورٹ ملتی ہے، صرف لاہور نہیں بلکہ ہر شہر اور ہر اسٹیڈیم میں شائقین نے ان کا حوصلہ بڑھایا اور یہی سپورٹ مزید بہتر کھیلنے کی ترغیب دیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر یادگار اننگز کے سوال پر انہوں نے کہا کہ کراچی، لاہور اور دیگر وینیوز پر کھیلی گئی ٹیسٹ اننگز میرے لیے بہت خاص اور ہر وینیو کی اپنی یادیں ہیں، اس لیے ہر اننگز ان کے دل کے قریب ہے۔
اپنے ابتدائی سفر کو یاد کرتے ہوئے بابراعظم نے بتایا کہ 2006 یا 2007 میں بطور بال پکر اسٹیڈیم میں موجود تھا، پاکستان اور جنوبی افریقہ کا میچ دیکھا تھا جبکہ آج اسی اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے ہوم سنچری میچ کھیلنا کسی خواب سے کم نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اصل طاقت شائقین کرکٹ ہیں، اسٹیڈیم کے اندر، باہر اور سوشل میڈیا پر ملنے والی محبت میرے دل کے بہت قریب اور میں ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ اپنی پرفارمنس سے شائقین کے چہروں پر مسکراہٹ لا سکوں۔
دوسری جانب پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر شائقین کے سامنے کھیلنا ہمیشہ ایک خاص لمحہ ہوتا ہے تاہم یہ دن اس لیے مزید یادگار ہے کہ بابراعظم پاکستان میں ہی اپنے کیریئر کا 100واں میچ کھیل رہے ہیں۔
مائیک ہیسن نے بابراعظم کو اس سنگ میل پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اپنے ملک میں 100 انٹرنیشنل میچ کھیلنا کسی بھی کھلاڑی کیلیے بڑا اعزاز ہے، بابراعظم نے پاکستان کرکٹ کیلیے گراں قدر خدمات انجام دیں اور پوری ٹیم اس خوشی کے موقع پر ان کے ساتھ شریک ہے جو شائقین کرکٹ کے لیے بھی باعث فخر ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی