data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کے ذریعے کی جانے والی تازہ تحقیق نے کائنات کے ابتدائی مراحل سے متعلق سائنسی دنیا کو نئی سمت دے دی ہے، جہاں ماہرین فلکیات نے ایک ایسی روشن گلیکسی دریافت کی ہے جو بگ بینگ کے صرف 280 ملین سال بعد موجود تھی۔

عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق یہ دریافت اس لحاظ سے غیر معمولی سمجھی جا رہی ہے کہ کائنات کی مجموعی عمر تقریباً 13.

8 ارب سال ہے اور اس کے مقابلے میں یہ دور کائناتی تاریخ کا انتہائی ابتدائی مرحلہ شمار ہوتا ہے، جس کے بارے میں اب تک بہت کم شواہد دستیاب تھے۔

تحقیقی ٹیم کے مطابق دریافت ہونے والی اس گلیکسی کو ایم او ایم-زیڈ14 کا نام دیا گیا ہے، جو اپنی غیر معمولی روشنی اور کیمیائی ساخت کے باعث سائنس دانوں کے لیے حیرت کا سبب بنی ہوئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ گلیکسی نہ صرف اس دور کی نمائندگی کرتی ہے جب ستارے اور کہکشائیں بننے کا عمل شروع ہوا بلکہ یہ اس بات کی بھی نشاندہی کرتی ہے کہ ابتدائی کائنات شاید اس سے کہیں زیادہ متحرک اور پیچیدہ تھی جتنا پہلے تصور کیا جاتا رہا ہے۔

ماہرین فلکیات نے جیمز ویب کے جدید نیئر انفراریڈ اسپیکٹروگراف آلات کی مدد سے اس گلیکسی کی روشنی کا تفصیلی تجزیہ کیا، جس سے معلوم ہوا کہ اربوں سال کے سفر کے دوران روشنی کی ویو لینتھ میں نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں۔ انہی مشاہدات کی بنیاد پر گلیکسی کے وقت اور فاصلے کا تعین ممکن ہوا، جو سائنسی تحقیق میں ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔

تحقیق میں ایک اور حیران کن پہلو نائٹروجن کی زیادہ مقدار کا سامنے آنا ہے، جو اس دور کی گلیکسیوں کے بارے میں پہلے سے قائم اندازوں کے خلاف ہے۔ سائنس دانوں کے مطابق ایم او ایم-زیڈ14 سمیت چند دیگر ابتدائی گلیکسیوں میں نائٹروجن کی سطح توقع سے کہیں زیادہ پائی گئی، جس نے ابتدائی ستاروں کی تشکیل اور کیمیائی ارتقا سے متعلق نظریات پر نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

اسی تحقیق میں ری آئنائزیشن کے عمل پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے، جو وہ مرحلہ تھا جب ابتدائی ستاروں اور گلیکسیوں کی توانائی نے کائنات میں پھیلی ہائیڈروجن کی دھند کو ختم کیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایم او ایم-زیڈ14 جیسی روشن گلیکسیوں نے اس عمل میں کلیدی کردار ادا کیا ہوگا، جس کے نتیجے میں کائنات شفاف ہوتی چلی گئی۔

تحقیقی ٹیم سے وابستہ سائنس دانوں کے مطابق جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے وہ مناظر دکھائے ہیں جن کا تصور بھی پہلے ممکن نہیں تھا۔ یہ دریافت نہ صرف چیلنجنگ ہے بلکہ پرجوش بھی کیونکہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کائنات کے ابتدائی دور میں ابھی بھی بے شمار راز پوشیدہ ہیں، جنہیں مستقبل میں مزید تحقیق کے ذریعے سامنے لایا جا سکتا ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جیمز ویب کے مطابق

پڑھیں:

نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

سپریم کورٹ نے نیب قانون میں کی گئی ترامیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق اہم مقدمے کا محفوظ شدہ فیصلہ سنا دیتے ہوئے قرار دیا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) سے متعلق تمام مقدمات اب وفاقی آئینی عدالت میں سنے جائیں گے۔

جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ نیب قانون میں ترامیم کے بعد سپریم کورٹ کو نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار حاصل نہیں رہا، اس لیے نیب سے متعلق تمام زیر التوا اور آئندہ مقدمات وفاقی آئینی عدالت کو منتقل کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کیس: وفاقی آئینی عدالت نے اہم سوالات اٹھا دیے

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں نیب اور وفاقی حکومت کا مؤقف درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 175، نیب آرڈیننس کے سیکشن 32 اور 32 اے کے تحت نیب مقدمات کی سماعت کے لیے وفاقی آئینی عدالت ہی مجاز فورم ہے۔

سپریم کورٹ نے اس معاملے پر فریقین کے تفصیلی دلائل سننے کے بعد 16 جولائی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو جمعہ کو سنایا گیا۔

اس فیصلے کے بعد نیب سے متعلق تمام مقدمات کی سماعت اب وفاقی آئینی عدالت میں ہوگی، جبکہ سپریم کورٹ ان مقدمات کی سماعت نہیں کرے گی۔ یہ فیصلہ نیب مقدمات کے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق ایک اہم آئینی نظیر قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی اے کی موبائل سمز سے متعلق اہم وارننگ
  • ماہرینِ صحت کی دوپہر کے کھانے میں غذائیت سے بھرپور سلاد کو معمول کا حصہ بنانے کی سفارش
  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ