بلوچستان: 2 کارروائیوں میں بھارتی پراکسی تنظیموں کے 41 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
—فائل فوٹو
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ 29 جنوری کو بلوچستان میں 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی تنظیموں کے 41 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایک کارروائی ضلع ہرنائی کے نواحی علاقے میں خفیہ اطلاعات پر کی گئی، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
ہرنائی میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم 30 خوارج جہنم واصل ہوئے۔
میانوالی میں چاپڑی ڈیم کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
ہلاک دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے تھا، ہلاک دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا، برآمد شدہ دھماکا خیز مواد کو موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔
دوسری کارروائی ضلع پنجگور میں ایک اور خفیہ اطلاع پر کی گئی جس کے دوران دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کر دیا گیا اور فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 11 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
ہلاک دہشت گرد ماضی میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بینک میں ڈکیتی کے ذریعے لوٹی گئی رقم بھی برآمد کی گئی ہے، برآمد کی گئی رقم 15 دسمبر 2025ء کو پنجگور میں ہونے والی بینک ڈکیتی سے تعلق رکھتی ہے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں مزید بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ہلاک دہشت ایس پی کی گئی
پڑھیں:
’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے نئی دہلی میں تعلیمی نظام کے خلاف احتجاج کرنے والے بھارتی طلبا سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ان کے حوصلے اور ثابت قدمی کو سراہا ہے۔ انہوں نے طلبا پر ہونے والی پولیس کارروائی کے بعد ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غصے اور احساسات کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
طلحہ انجم نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بھارتی طلبا کے احتجاج کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں مظاہرین پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج ہوتے دکھایا گیا۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’بھارت کے طلبا مظاہرین کے نام، مجھے آپ کی ثابت قدمی کا بے حد احترام ہے، میں آپ کی مایوسی اور غصے کو سمجھ سکتا ہوں، اور یہ بھی جانتا ہوں کہ آپ کے ساتھ کیا کیا جا رہا ہے، مضبوط رہیں۔‘
طلحہ انجم پاکستان کے سب سے زیادہ سنے جانے والے موسیقاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر ان کی مقبولیت کئی ریکارڈ قائم کر چکی ہے۔ بھارت میں بھی ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ گزشتہ برس نیپال میں ایک کنسرٹ کے دوران ایک مداح کی جانب سے بھارتی پرچم پیش کیے جانے پر وہ خبروں میں آئے تھے، بعد ازاں انہوں نے پاکستان میں اس معاملے پر وضاحت بھی کی تھی۔
سماجی اور انسانی مسائل پر کھل کر مؤقف اختیار کرنے والے طلحہ انجم اس سے قبل بھی کئی معاملات پر آواز بلند کر چکے ہیں۔ اپریل میں صومالیہ کے ساحل کے قریب قزاقوں کے قبضے میں جانے والے پاکستانی ملاحوں کی رہائی کے لیے انہوں نے حکومت سے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا تھا اور وزارتِ خارجہ سے متاثرہ خاندانوں کے لیے مستقل ہیلپ لائن قائم کرنے کی اپیل بھی کی تھی۔
دوسری جانب بھارت میں تعلیمی امتحانات کے مبینہ پیپر لیکس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ گزشتہ ماہ سے جاری ہے۔ کاکروچ جنتا پارٹی (CJP) کے پلیٹ فارم سے ہونے والے اس دھرنے میں طلبہ وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے اور تعلیمی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ حالیہ دنوں پارلیمنٹ کی جانب مارچ کی کوشش کے دوران پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔