data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

میانوالی میں محکمہ انسدادِ دہشت گردی نے بروقت انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی ایک بڑی سازش ناکام بنا دی اور مقابلے کے دوران 6 خطرناک دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بنے جب کہ دیگر عناصر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق یہ کارروائی میانوالی کے علاقے چاپڑی ڈیم کے قریب کی گئی، جہاں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

سی ٹی ڈی ٹیم نے جب کارروائی کا آغاز کیا تو دہشت گردوں نے فوراً فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران دہشت گردوں کے درمیان افراتفری پھیل گئی اور فائرنگ کی زد میں آ کر 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سی ٹی ڈی کے بیان کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے ایک خودکش جیکٹ، 3 دستی بم، 6 سب مشین گنز، 200 سے زائد گولیاں اور دیگر بارودی مواد برآمد کیا گیا۔

برآمد ہونے والا اسلحہ اور دھماکا خیز مواد اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ دہشت گرد کسی بڑے حملے کی تیاری مکمل کر چکے تھے اور پولیس یا دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ رکھتے تھے۔

ترجمان کے مطابق مقابلے کے دوران 8 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ سی ٹی ڈی ٹیموں نے چاپڑی اور ملحقہ علاقوں کی ناکا بندی کر دی ہے تاکہ فرار ہونے والے عناصر کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن مکمل ہونے تک سیکورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔

سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ ان کے نیٹ ورک، سہولت کاروں اور ممکنہ اہداف کے بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا سکیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ گروہ کافی عرصے سے سرگرم تھا اور کسی بڑی کارروائی کے قریب تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سی ٹی ڈی کے ہونے والے کے مطابق ہلاک ہو ہو گئے

پڑھیں:

چیزیئس سے 40 لاکھ روپے کی ریکوری، فروخت کے اعداد و شمار میں فرق سامنے آگیا

اسلام آباد: چیزیئس ٹیکس ریکوری کا معاملہ اس وقت توجہ کا مرکز بن گیا ہے جب ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) ساہیوال نے ایک کارروائی کے دوران معروف فوڈ چین سے 40 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کروائے۔

محکمہ ریونیو کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق کارروائی انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی دفعہ 175 سی کے تحت کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ نگرانی کے دوران کمپنی کی جانب سے ظاہر کردہ فروخت اور زمینی حقائق میں نمایاں فرق سامنے آیا تھا جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق آر ٹی او ساہیوال کی خصوصی ٹیم نے کاروباری مقام پر فروخت کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ اس دوران حاصل ہونے والے اعداد و شمار سے معلوم ہوا کہ ریکارڈ میں درج فروخت اور حقیقی کاروباری حجم میں فرق موجود ہے۔

ابتدائی جانچ مکمل ہونے کے بعد متعلقہ ادارے نے قانونی کارروائی شروع کی اور کمپنی کو واجب الادا رقم جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔ بعد ازاں 40 لاکھ روپے کی رقم قومی خزانے میں جمع کرا دی گئی۔

ماہرین کے مطابق اس نوعیت کی کارروائیاں ٹیکس نظام میں شفافیت بڑھانے اور کاروباری اداروں کو درست مالی ریکارڈ برقرار رکھنے کی ترغیب دیتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹیکس قوانین پر عمل درآمد سے نہ صرف سرکاری آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ معیشت کی دستاویزی شکل کو بھی فروغ ملتا ہے۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ چیزیئس ٹیکس ریکوری سمیت تمام ایسے معاملات میں قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھی جائے گی تاکہ ٹیکس نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  • چیزیئس سے 40 لاکھ روپے کی ریکوری، فروخت کے اعداد و شمار میں فرق سامنے آگیا