روس: ماسکو میں برف باری کا 200 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو: عالمی سطح پر کئی ممالک اس وقت غیر معمولی سردی اور برف باری کا سامنا کر رہے ہیں، روس کے دارالحکومت ماسکو میں رواں ماہ ہونے والی شدید برف باری نے گزشتہ 200 سال سے زائد پرانے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں رواں ماہ ہونے والی شدید برف باری نے گزشتہ 203 سال کا تاریخی ریکارڈ توڑ دیا ہے، جس سے شہر کی روزمرہ زندگی متاثر ہوئی ہے، تقریباً ایک کروڑ 30 لاکھ کی آبادی والے ماسکو میں مرکزی علاقوں کی سڑکیں برف کے بوجھ تلے دب گئیں، شہری شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برفباری کے باعث ماسکو کے اطراف میں چلنے والی مسافر ٹرینیں بھی متاثر ہوئیں اور شہر کے اہم راستوں پر گاڑیاں طویل ٹریفک جام میں پھنس گئیں۔
ماسکو اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرین نے بتایا کہ جنوری کا مہینہ سرد اور غیر معمولی طور پر زیادہ برف باری والا رہا اور 29 جنوری تک یونیورسٹی کی موسمیاتی آبزرویٹری میں ریکارڈ تقریباً 92 ملی میٹر برف اور بارش ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ 203 برسوں میں سب سے زیادہ ہے۔
ماسکو کی شدید برف باری کی صورتحال سے قبل روس کے مشرقی علاقے کامچاٹکا میں بھی شدید برفانی طوفان کے باعث ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تھی۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں عمارتوں کی دوسری منزل تک برف کے ڈھیر اور سڑکوں پر کھڑی گاڑیاں مکمل طور پر دب گئی دکھائی دے رہی ہیں، جو ماسکو میں رہائش پذیر شہریوں کی مشکلات کی عکاسی کرتی ہیں۔
ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور سردیوں کے غیر متوقع رجحانات کی وجہ سے مستقبل میں ایسے واقعات کی شدت اور تعدد میں اضافہ متوقع ہے۔
ماسکو میں شہری انتظامیہ نے برف ہٹانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں، مگر اتنی بڑی مقدار میں برف کے باعث شہری نقل و حرکت پر شدید اثر پڑا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ماسکو میں
پڑھیں:
مون سون کا طاقتورسپیل ، جھل تھل ایک ہوگیا،2 وکلاء کے چیمبر گرگئے
لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں ہونےوالی مون سون کی بارش نے جل تھل ایک کردیا۔لاہور میں مون سون کا سپیل زور شور سے جاری ہے اورعلی الصبح سے ہونے والی موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے ہیں۔واسا لاہور کی جانب سے اب تک ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کردیاگیاہے جس کے مطابق جیل روڈمیں 28.5، ایئرپورٹ میں 263، ہیڈ آفس گلبرگ میں 52، لکشمی چوک میں 25، اپر مال کے علاقے میں 114.4، مغلپورہ میں 129، تاجپورہ میں 155، نشتر ٹاؤن میں 56.4، چوک ناخدا میں 62، پانی والا تالاب میں 27.2، فرخ آباد میں 23.4، گلشن راوی میں 18، اقبال ٹاؤن میں 54.2، سمن آبادمیں 32، جوہر ٹاؤن میں 81، ڈیفنس روڈ میں 45، شادی پورہ میں 132.4 ، سگیاں میں 22.2اور مناواں میں 106 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،سب سے زیادہ 263 ملی میٹر بارش ائیر پورٹ پر ریکارڈ کی گئی ہے ۔لاہور میں ہونےوالی موسلادھار بارش سےسیشن کورٹ میں سینئر قانون دان پیر مسعود چشتی سمیت2 وکلاء کے چیمبر گرگئے،پیر مسعود چشتی کا چیمبر کافی عرصے سے خالی پڑاتھا،چیمبر کی چھت بارش کے پانی کا بوجھ برداشت نہ کر سکی اورگرگئی،شدید بارش کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں سائلین نہ پہنچ سکے۔ دوسری طرف آئی جی پنجاب نے پولیس کو حادثات اور ناگہانی صورتحال میں امدادی سرگرمیوں میں شرکت کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس افسران اور اہلکار بارش سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی مستعد ہو کر ڈیوٹی انجام دیں،سپروائزری پولیس افسران بارش زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خود مانیٹر کریں، بارش کے مزید امکانات کے پیش نظر پولیس افسران اور اہلکار الرٹ رہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسپانڈ کریں۔ملک کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع خیبر کے باڑہ اور جمرود کے علاؤہ وادی تیراہ کے پہاڑوں پر بھی ہونے والی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا لیکن ندی نالوں میں طغیانی اور دریائے باڑہ میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ،جولائی کے مہینے میں دسمبر جیسے سردی محسوس کی جارہی ہے،پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے،ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ ندی نالوں کے قریب جانے پر پابندی کی خلاف ورزی پر دوافرادکو گرفتار بھی کرلیاگیاہے۔