خیبرپختونخوا میں نیپا وائرس پھیلنے کا خدشہ، محکمہ صحت ہائی الرٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 January, 2026 سب نیوز

پشاور (آئی پی ایس )محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبے میں نیپا وائرس کے ممکنہ پھیلا کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے تمام اضلاع کے مراکز صحت کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔پشاور سے جاری بیان کے مطابق نپا وائرس ایک تیزی سے پھیلنے والی اورخطرناک بیماری ہے جس کی بروقت تشخیص اور فوری اقدامات نہایت ضروری ہیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وائرس کی جلد شناخت کے لیے صوبے کے تمام ائیرپورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ کا مثر نظام قائم کیا جائے گا تاکہ بیرون ملک سے آنے والے مشتبہ افراد کی فوری جانچ ممکن ہو سکے۔محکمہ صحت کے مطابق نیپا وائرس سے متاثرہ یا مشتبہ مریضوں کیلئے آئسولیشن وارڈز کے انتظامات کیے جائیں گے اور تمام ضلعی و تحصیل سطح کے اسپتالوں کو مکمل تیاری رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ وائرس کی تشخیص کے لیے نمونوں کو ٹیسٹنگ لیبارٹریز تک بروقت منتقل کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ایڈوائزری میں نیپا وائرس کی ابتدائی علامات بخار، شدید سر درد، بے ہوشی، متلی اوراعصابی پیچیدگیوں کو قرار دیا گیا ہے۔محکمہ صحت نے واضح کیا ہے کہ اس وائرس کا تاحال کوئی باقاعدہ علاج موجود نہیں، اس لئے شہری احتیاطی تدابیر اختیارکریں، غیرضروری میل جول سے گریز کریں اور کسی بھی مشتبہ علامت کی صورت میں فوری طور پرقریبی مرکز صحت سے رجوع کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرترک چیف آف ڈیفنس فورسز کی وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے ملاقات ترک چیف آف ڈیفنس فورسز کی وزیرِ دفاع خواجہ آصف سے ملاقات نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات وادی تیراہ میں آپریشن کا جھوٹا اور بے بنیاد پروپیگنڈا کیا گیا، سیکیورٹی ذرائع فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو ریلیف مل گیا، نااہلی ریفرنس خارج خیبر پختونخوا، پنجاب میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی، الرٹ جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میں نیپا وائرس

پڑھیں:

لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی

—فائل فوٹو

پنجاب کے محکمۂ قانون نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔

ذرائع کے مطابق محکمۂ خزانہ نے  12جون کو بجٹ پیش کرنےکی تجویز دی ہے۔

محکمۂ قانون پنجاب کا کہنا ہے کہ جمعے کو سرکاری چھٹی کی وجہ سے بجٹ پیش نہ کیا جائے اور نہ اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے۔

پنجاب: غیر قانونی اسلحے کے خاتمے کیلیے نئے قانون کا مسودہ تیار

پنجاب حکومت نے غیر قانونی اسلحہ کے خاتمے کیلئے نیا قانون تیار کر لیا ہے، جس کے تحت صوبے بھر میں کریک ڈاؤن تیز کرنے اور سخت سزائیں دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

محکمۂ قانون کا  کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے معمول کے اجلاس میں زیرِ التوا بل بھی منظور ہو جائیں گے اور 3 بلز منظور کرانے ہیں اس لیے معمول کا اجلاس طلب کیا جائے۔

محکمۂ قانون پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ بجٹ کے لیے مخصوص اجلاس میں بلز منظور نہیں ہوسکتے۔   

متعلقہ مضامین

  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، 4 مریض اسپتال داخل، الرٹ جاری
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  • گلگت بلتستان انتخابات کیلئے سیکیورٹی ہائی الرٹ، 13 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ
  • گورنر خیبرپختونخوا سے ترک سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
  • 5 جون تک پنجاب کے متعدد اضلاع میں آندھی، شدید ژالہ باری کا امکان، الرٹ جاری
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی