محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے صوبے میں نیپا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے پیش نظر ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے تمام اضلاع کے مراکز صحت کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔پشاور سے جاری بیان کے مطابق نپا وائرس ایک تیزی سے پھیلنے والی اورخطرناک بیماری ہے. جس کی بروقت تشخیص اور فوری اقدامات نہایت ضروری ہیں۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ وائرس کی جلد شناخت کے لیے صوبے کے تمام ائیرپورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ کا مؤثر نظام قائم کیا جائے گا .

تاکہ بیرون ملک سے آنے والے مشتبہ افراد کی فوری جانچ ممکن ہو سکے۔محکمہ صحت کے مطابق نیپا وائرس سے متاثرہ یا مشتبہ مریضوں کیلئے آئسولیشن وارڈز کے انتظامات کیے جائیں گے اور تمام ضلعی و تحصیل سطح کے اسپتالوں کو مکمل تیاری رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔اس کے علاوہ وائرس کی تشخیص کے لیے نمونوں کو ٹیسٹنگ لیبارٹریز تک بروقت منتقل کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ایڈوائزری میں نیپا وائرس کی ابتدائی علامات بخار، شدید سر درد، بے ہوشی، متلی اوراعصابی پیچیدگیوں کو قرار دیا گیا ہے۔محکمہ صحت نے واضح کیا ہے کہ اس وائرس کا تاحال کوئی باقاعدہ علاج موجود نہیں. اس لئے شہری احتیاطی تدابیر اختیارکریں.غیرضروری میل جول سے گریز کریں اور کسی بھی مشتبہ علامت کی صورت میں فوری طور پرقریبی مرکز صحت سے رجوع کریں۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نیپا وائرس

پڑھیں:

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ

اسلام آباد: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ کروڈ پہلی بار 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا، جبکہ امریکی خام تیل بھی 90 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گیا۔

تازہ عالمی مارکیٹ رپورٹس کے مطابق خطے میں جاری غیر یقینی صورتحال اور سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کے خدشات نے خام تیل کی قیمتوں کو نئی بلند ترین سطح پر پہنچا دیا ہے۔

ماہرین توانائی کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید کشیدہ ہوئی اور تیل کی ترسیل متاثر ہوئی تو برینٹ کروڈ کی قیمت 120 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔

تیل کی قیمتیں کیوں بڑھ رہی ہیں؟

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات، بحیرہ احمر میں حوثیوں کی جانب سے بحری سرگرمیوں میں رکاوٹ اور اہم تجارتی راستوں پر بڑھتے ہوئے خطرات نے عالمی توانائی مارکیٹ کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے اہم آئل ٹرمینل جزیرہ خارگ کو کسی بھی ممکنہ نقصان یا تیل کی صنعت میں ہڑتال کی صورت میں عالمی سطح پر سپلائی مزید متاثر ہو سکتی ہے، جس سے قیمتوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔

پاکستان پر کیا اثر پڑ سکتا ہے؟

توانائی ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اسی رفتار سے بڑھتی رہی تو پاکستان میں بھی پیٹرول، ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ٹرانسپورٹ، بجلی کی پیداوار، صنعتی لاگت اور مہنگائی پر بھی اس کے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ عالمی تیل منڈی میں جاری غیر یقینی صورتحال برقرار رہی تو نہ صرف توانائی کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں بلکہ عالمی معیشت اور سپلائی چین بھی شدید دباؤ کا شکار ہو سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا بنگلہ دیش کے ساتھ تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم، ڈھاکہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں کمپیوٹر لیب قائم
  • عالمی توانائی بحران کا خدشہ بڑھ گیا، آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمدورفت تقریباً رک گئی
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی
  • دفتری نظم و ضبط کی پابندی کی ہدایت ،نیاسرکلرجاری
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • امریکی ایوان نمائندگان کی ٹرمپ کو ایران جنگ روکنے کی ہدایت، قرارداد منظور
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت 100 ڈالر سے تجاوز، مزید اضافے کا خدشہ