وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر کے خصوصی اسائنمنٹس پر نمائندے، خلف خلفوف نے آج وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔

آذربائیجان کے معزز مہمان کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان برادرانہ اور گرمجوش تعلقات کو اجاگر کیا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان اور آذربائیجان 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ڈیل کے قریب، اہم شعبوں میں تعاون تیز کرنے پر اتفاق

وزیراعظم نے آذربائیجان کے صدر الہام علیووف کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی دانشمندانہ قیادت کو سراہا، جس کے باعث آذربائیجان کا عالمی تشخص مزید مستحکم ہوا۔

وزیراعظم نے صدر علیووف کے ساتھ اپنی مختلف ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے گزشتہ برس نومبر میں باکو میں وکٹری پریڈ کے موقع پر ہونے والی ملاقات کا خصوصی ذکر کیا۔

وزیراعظم سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات
جمہوریہ آذربائیجان کے صدر کے خصوصی اسائنمنٹس پر نمائندے، عزت مآب مسٹر خلف خلفوف نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے آج وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔@AmirSaeedAbbasi @KulAalam @HussainAhmedCh8 pic.

twitter.com/MYqDyZffo7

— Media Talk (@mediatalk922) January 30, 2026

انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاکستان میں آذربائیجان کی جانب سے 2 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے کو حتمی شکل دینے میں نمایاں پیشرفت ہو چکی ہے۔ وزیراعظم نے صدر علیووف کو جلد از جلد پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت کا اعادہ بھی کیا۔

ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے علاقائی امن و استحکام کے مشترکہ مقصد کے حصول کے لیے پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان قریبی اور باقاعدہ رابطے کی ضرورت پر زور دیا۔

آذربائیجان کے صدر کے نمائندے مسٹر خلف خلفوف نے وزیراعظم کو صدر الہام علیووف کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور وزیراعظم کے وژن اور قیادت کی تعریف کی، جس کے نتیجے میں پاکستان نے معاشی، سلامتی اور سفارتی محاذوں پر اہم کامیابیاں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں: آذربائیجان کے صدر سے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات

انہوں نے دوسری کاراباخ جنگ کے دوران آذربائیجان کی بھرپور حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور جموں و کشمیر کے مسئلے پر آذربائیجان کے دیرینہ اور اصولی مؤقف کا اعادہ کیا۔

نمائندے نے صدر علیووف کا ایک خط بھی وزیراعظم کے حوالے کیا، جس میں اسلام آباد میں رواں ماہ کے آغاز میں افتتاح کیے گئے آسان خدمت مرکز کے قیام میں آذربائیجان کے تعاون پر وزیراعظم کے شکریے اور تعریفی پیغام کا جواب دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آذربائیجان جمہوریہ آذربائیجان خلف خلفوف وزیراعظم محمد شہباز شریف

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جمہوریہ آذربائیجان وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کے صدر کے خصوصی شہباز شریف

پڑھیں:

نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد

اسپیشل اولمپکس پاکستان کے تحت نیشنل اسپیشل گیمز 2026کے دوسرے اور آخری مرحلہ میں کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد میڈلز تقسیم  اور اختتامی تقریب کاانعقاد ہوا۔

 اسپیشل اولمپکس پاکستان کی روح رواں رونق لاکھانی نے استقبالی کلمات ادا کیے، ان کا کہنا تھاکہ  گیمز میں ملک بھر سے ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونے والے خصوصی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ثابت کیا کہ وہ کسی سے کم نہیں۔

رونق لاکھانی نے گیمز کو کامیاب بنانے میں اسپانسرز اور ڈونرز بشمول میکڈونلڈ، پاکستان او ایم آئی اور فیصل بینک کا خصوصی شکریہ ادا کیا،انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کی سرپرستی کرتے ہوئے ان کو بھرپور اعتماد دینا چاہیے تاکہ وہ  معاشرے کا مضبوط انگ بن سکیں۔

مہمان خصوصی راحل اعجاز کا کہنا تھا کہ سماجی ذمہ داری کے تحت ہم مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے رہے ہیں، اسپیشل اولمپکس پاکستان کی خصوصی کھلاڑیوں کے لیے کاوشیں قابل قدر ہیں۔

فٹبال ٹورنامنٹ  کے لیے خصوصی طور پر کینیڈا سے آنے والی فیفا فٹبال کوچ کرن غوری نے کہا کہ ایونٹ میں شریک بوائز اور گرلز کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دل جیت لیے اور ثابت کیا کہ ان کی صلاحیتیں کسی سے ہرگز کم نہیں، جیسمین نے خصوصی کھلاڑیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین سہولیات کی فراہمی پر اسپیشل اولمپکس پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

  فٹبال چیمپئن شپ کے بوائز ایونٹ کی ایک کیٹگری میں فیڈرل ایریاز نے پہلی خیبر پختونخواہ نے دوسری اور سندھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،بی کیٹگری میں گلگت بلتستان فاتح رہا اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ بلوچستان نے دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور اور سندھ نے سوئم رہ کر برانز میڈل حاصل کیا۔

قبل ازیں گیمز میں شریک ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی،آخر میں کامیاب ٹیموں اور ان کے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے گئے،اگلے گیمز پنجاب میں ہوں گے، گیمز  کا مقصد ذہنی معذوری والے کھلاڑیوں کو صلاحیتوں اور کھیل میں مہارت کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا، گیمز کے ذریعہ چلی کے شہر چسینٹیاگو میں ہونے والے  ورلڈ سمر  اسپیشل گیمز  تیاریوں کا اہم حصہ ہے۔

 نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے، جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے  ذہنی معذوری کا شکار 82 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

نیشنل گیمز کے بعد کھلاڑی سلیکشن کیمپوں میں شرکت کریں گے جہاں سے 85 کھلاڑیوں کا انتخاب 10 کھیلوں کے لیے کیا جائے گا جو 15 سے 23 اکتوبر 2027 تک سانتیاگو (چلی) میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران اور عراق کے درمیان دوطرفہ تعاون بڑھانے کے لیے 4 معاہدے
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم