فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ترک چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2026 GMT
ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف سلجوق بایراکتار اوغلو نے جمعہ کو جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دفاعی اور عسکری امور، باہمی دلچسپی اور علاقائی و عالمی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پاک ترکیہ دفاعی اور فوجی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان قریبی رابطہ اور تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاک ترکیہ برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف نے شاندار میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور تربیت، مشترکہ مشقوں و صلاحیت بڑھانے میں تعاون جاری رکھنے کا اعلان کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات سے قبل جنرل ہیڈکوارٹرز آمد پر ترک جنرل کو پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر کے مطابق چیف ا ف
پڑھیں:
علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان
پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے علماء کرام نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں محکمہ صحت خیبر پی کے نے یونیسیف کے تعاون سے متحدہ علماء بورڈ خیبر پی کے اور تنظیمات المدارس خیبر پی کے کے اشتراک سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے موضوع پر ایک اہم مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء کرام نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد علماء کرام اور محکمہ صحت کے درمیان اعتماد، تعاون اور مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا تھا تاکہ خواتین اور بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اجلاس کے دوران علماء کرام نے اس اقدام کو سراہا اور کئی اہم سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے ویکسین کے اجزاء، حفاظت اور تیاری کے بارے میں واضح معلومات فراہم کرنے، سوشل میڈیا، ٹی وی، ریڈیو، جمعہ کے خطبات، بل بورڈز، ہسپتالوں اور دیگر ذرائع سے بھرپور آگاہی مہم چلانے، علماء اور ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت سے مشترکہ فتویٰ جاری کرنے، کینسر کے ماہرین اور علماء کے درمیان مسلسل رابطہ رکھنے، تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلنے، بچیوں کی رازداری اور پردے کا مکمل خیال رکھنے اور محکمہ صحت کی قیادت میں آگاہی مہم کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔