Jang News:
2026-07-24@01:11:42 GMT

بانی پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ کے معائنے اور ٹیسٹ کی تصدیق

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT

بانی پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ کے معائنے اور ٹیسٹ کی تصدیق

فائل فوٹو

پمز اسپتال اسلام آباد کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رانا عمران سکندر نے بانی پی ٹی آئی کے علاج کی تفصیلات بتادیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ کی رگوں میں دباؤ کی وجہ سے بینائی پر اثر ہوا ہے، سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کا معائنہ کرنے کے بعد ڈسچارج کر دیا۔

ڈاکٹر عمران سکندر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کچھ روز قبل دائیں آنکھ کی بینائی میں کمی کی شکایت کی تھی جس پر سینئر ڈاکٹر نے اڈیالہ جیل میں ان کا معائنہ کیا۔

بانیٔ پی ٹی آئی کو ہفتے کی شام اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال لانا خفیہ رکھا گیا: سلمان اکرم راجہ

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بانیٗ پی ٹی آئی کی آنکھ کی سرجری ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی کو ہفتے کی شام اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال لانے کو خفیہ رکھا گیا۔

ڈاکٹر عمران سکندر کے مطابق سینئر ڈاکٹر نے بانی پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ کے ضروری ٹیسٹ کیے، بانی پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ کی فنڈو اسکوپی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ آنکھ کے اندر دباؤ کی پیمائش، ریٹینا کی او سی ٹی کی گئی، بانی پی آئی کی آنکھ میں سینٹرل ریٹینل وین اوکلوژن کی تشخیص کی گئی۔

ڈاکٹر عمران سکندر کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے مزید علاج کے لیے سینئر ڈاکٹر نے انہیں اسپتال بھیجنے کی سفارش کی جس پر انہیں علاج  کے لیے پمز لایا گیا۔

ڈاکٹر عمران سکندر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو مرض اور علاج کے بارے میں تفصیل سے سمجھایا گیا، علاج سے پہلے باقاعدہ تحریری رضامندی بھی حاصل کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا علاج آپریشن تھیٹر میں جراثیم سے پاک ماحول اور نگرانی میں کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کا علاج تقریباً 20 منٹ میں بخیر و خوبی مکمل ہوا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کی دائیں آنکھ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ڈاکٹر عمران سکندر سینئر ڈاکٹر آنکھ کی کی گئی

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش