سندھ حکومت کی نااہلی نے کراچی کو کھنڈر بنا دیا، فضل احد
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی فضل احد نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی بدترین گورننس اور مجرمانہ غفلت کی وجہ سے پورا صوبہ بالخصوص کراچی تباہی و بربادی کا منظر پیش کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کل یکم فروری کوشاہراہِ فیصل پر ہونے والے ’’جینے دو کراچی مارچ‘‘ کی تشہیری مہم کے سلسلے میں ضلع کیماڑی کے مختلف مقامات پر لگائے گئے پبلسٹی کیمپس کے دورے کے موقع پر کیا۔ فضل احد نے نیشنل چوک اتحاد ٹاؤن، زمزم ہوٹل، عابد آباد اور مشرف کالونی میں لگائے گئے کیمپس پر عوام سے خطاب۔فضل احد نے کہا کہ سانحہ گل پلازہ سندھ حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، جہاں انتظامیہ کی بروقت کارروائی نہ ہونے اور فائر سیفٹی کے انتظامات نہ ہونے کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی جیسے بین الاقوامی شہر میں لوگ کبھی گٹروں میں گر کر مر رہے ہیں، کبھی ڈمپر تلے کچلے جاتے ہیں تو کبھی اسٹریٹ کرمنلز کی گولیوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔ ان تمام حالات کی براہِ راست ذمے دار سندھ حکومت ہے، لہٰذا جماعت اسلامی مطالبہ کرتی ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفا دیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ یکم فروری کو شاہراہِ فیصل پر ہونے والا مارچ ظالمانہ حکومت کے خلاف سنگ میل ثابت ہوگا۔ جماعت اسلامی اب چین سے نہیں بیٹھے گی اور عوام کو ساتھ ملا کر اس حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک چلائے گی۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان جینے دو کراچی مارچ و رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں ضلع شرقی کا دورہ و شرکا سے خطاب کررہے ہیںدیگر تصاویر میں نائب امیر جماعت اسلامی انجینئر سلیم اظہر عابد ، امرا ئے اضلاع مدثر انصاری ، فضل احد احتجاجی مظاہرے اور پبلسٹی کیمپ سے خطاب کررہے ہیںجب کہ جماعت اسلامی کے کارکنان ہینڈبلز تقسیم کررہے ہیں
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی سندھ حکومت
پڑھیں:
طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
ممبر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اپوزیشن لیڈر و ممبر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے گلگت بلتستان میں طوفانی سیلاب اور دریائی کٹاو سے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومت کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ریلیف اور بحالی کے لیے کام تیز کرنے کی ضرورت ہے۔ سکردو میں دریائی کٹاو کے سبب سترانگلونگما کواردو اور حوطو رنگاہ کے عوام شدید مشکلات کے شکار ہیں۔ زرعی اراضی اور درخت دریا برد ہو رہے ہیں لیکن تاحال کوئی ہنگامی بنیادوں پر بحالی کے لیے کوئی کام نہیں ہوا ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور جی بی ڈی ایم اے کو کواردو حوطو رنگاہ اور رزسنا رنگاہ کے دریائی کٹاو روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانا چاہیے۔ گزشتہ مہینے آنے والے شگریخورد میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے بھی تاحال اقدامات نہیں اٹھائے گئے ہیں۔ جس کے سبب عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ کاظم میثم نے مزید کہا کہ طوفانی سیلاب کے سبب تقریبا تمام اضلاع میں تباہ کاریاں ہوئی ہیں اور شاہراہوں کی بندش کے سبب بھی مشکلات کے شکار ہیں۔ صوبائی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور متاثرین سیلاب کو ریلیف دینے اور بحالی کے لیے جامع منصوبہ بندی کے ساتھ اقدامات اٹھائیں۔