data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260131-08-11
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سانحہ گل پلازہ میں شہید ہونے والے 2 سگے بھائیوں خضر علی بن خالد اور حیدر علی بن خالد کی نماز جنازہ جامع مسجد محمدی زمیندار چوک گلبہار میں انتہائی رنج و الم کے ماحول میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ مولانا بشیر فاروقی نے پڑھائی۔علاوہ ازیں سانحہ گل پلازہ کے دوران شہید ہونے والے فنکشنل لیگ کے سرگرم کارکن شیخ سلمان کی نماز جنازہ جامع مسجد خیر البشر، قلندریہ چوک، سخی حسن میں ادا کر دی گئی۔ جنازے میں پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم اور صدر و سیکرٹری ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت پارٹی کے ذمے داران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سردار عبدالرحیم نے جنازے کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ نااہل اور کرپٹ اہلکاروں کی غفلت کا افسوس ناک نتیجہ ہے۔ وزیر اعلیٰ سمیت تمام متعلقہ عملداروں کو چاہیے کہ وہ اس واقعے میں اپنی کوتاہی تسلیم کریں اور بہتر تو یہ ہے کہ فوری طور پر مستعفی ہو جائیں۔سردار عبدالرحیم نے مزید کہاکہ حکمران عوام کی حفاظت اور مسائل کے حل کے بجائے صرف لوٹ مار کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، حکمران اس سانحے پر پردہ ڈالنے کے لیے مختلف حربے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہائی عدالتی کمیشن 72 گھنٹوں کے اندر رپورٹ عوام کے سامنے پیش کرے تاکہ اس سانحے میں ملوث افراد کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا مل سکے۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری

فوٹو: فائل

وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔ 

کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔

دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔ 

دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔ 

دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری