پاکستان، یورپی یونین کے باہمی مفاد میں جی ایس پی پلس بہت اہم: اسحاق ڈار
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ پلاننگ ڈویژن کو مرکزی حیثیت دینے پر زور دیا گیا۔ اصلاحات اور سٹرٹیجک اقدامات کیلئے ترقیاتی ونگز کی تشکیل کا جائزہ لیا گیا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے نے ملاقات کی۔ خلیف خلیفوف نے ایشیا میں اعتماد سازی اقدامات کانفرنس سی آئی سی اے کی چیئرمین شپ سے متعلق بریفنگ دی۔ پاکستان اور یورپی یونین کے اقتصادی و تجارتی تعلقات کے بارے میں اعلیٰ سطح بین الوزارتی اجلاس ہوا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے تجارتی تعاون کے مزید فروغ اور معاشی روابط مضبوط بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان باہمی مفاد کا اہم فریم ورک ہے جس سے فائدہ اٹھا کر ملکی معاشی ترقی کو تقویت دینے کی ضرورت ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
مصر کے وزیرِ خارجہ کا اسحاق ڈار کو ٹیلیفون، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال
سٹی 42 : نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ اسحاق ڈار اور مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی کی جانب سے امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل سفارتی روابط کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین نے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا ۔
لاہور بورڈ کا بڑا فیصلہ، داخلہ فارم مکمل طور پر آن لائن کرنے کی تجویز