Islam Times:
2026-07-24@05:44:56 GMT

مہمند، گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق، ایک زخمی

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT

مہمند، گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق، ایک زخمی

ریسکیو ذرائع کے مطابق تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویش ناک حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا جن میں سے تین افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر مہمند کی تحصیل امبار سے یکہ غنڈ جانے والی فیلڈر کار کڑپہ ڈھنڈ کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری جس کے سبب چھ افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز گاڑی مہمند پشاور شاہراہ پر کڑپہ ڈھنڈ کے مقام پر خطرناک موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں گری۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تین افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے، ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویش ناک حالت میں مقامی اسپتال منتقل کیا جن میں سے تین افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئے۔

جاں بحق افراد کو ضروری کارروائی کے لیے ہیڈ کوارٹر اسپتال غلنئی منتقل کیا گیا۔ المناک حادثے میں جاں بحق افراد میں وزیر خان ولد کریم اللّٰہ، زردول ولد یار خان، ظاہر گل ولد مومین خان، میر عالم، غلام سعید ولد بخت محمد اور نور البشر ولد جان خان سکنہ کمانگرہ شامل ہیں، ایک زخمی گل بادشاہ ولد مہران گل سکنہ کمانگرہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تین افراد

پڑھیں:

چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی

چیک ریپبلک کے مشرقی حصے میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی ہلاک جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چیک وزارتِ دفاع اور فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثہ بدھ کے روز نامیشت ناد اوسلاوو ایئر فورس بیس پر پیش آیا جو دارالحکومت پراگ سے تقریباً 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔

حادثے کا شکار ہونے والا ہیلی کاپٹر UH-1Y Venom تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 فوجی اہلکار سوار تھے۔ حادثے میں ایک اہلکار موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا جبکہ تین زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیلی کاپٹر معمول کی فوجی تربیتی سرگرمی کے سلسلے میں پرواز کر رہا تھا، تاہم حکام نے ابھی تک اس کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے فوج نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی ہیں۔

چیک حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں، آیا حادثہ تکنیکی خرابی، موسمی حالات یا انسانی غلطی کے باعث پیش آیا۔ تحقیقات کے نتائج سے میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔ 

 

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق