لاہور کی ضلع کچہری میں بھاٹی گیٹ کے علاقے میں مین ہول میں گر کر ماں اور بیٹی کے جاں بحق ہونے کے واقعے کے مقدمے پر سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شفقت عباس نے پولیس کی درخواست پر سماعت کے بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

سماعت کے دوران پولیس نے عدالت سے ملزمان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی، تاہم عدالت نے جزوی طور پر درخواست منظور کرتے ہوئے 4روزہ ریمانڈ دیا۔ ملزمان کی جانب سے محمد احمد چھچر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور: چلڈرن اسپتال انتظامیہ کی غفلت، بچہ مین ہول میں گر کر جاں بحق

سماعت کے موقع پر کمپنی کے سی ای او کے بھائی نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ 54 سال میں پہلی بار کورٹ روم میں کھڑے ہوئے ہیں اور اس واقعے سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔ ملزم سلمان یاسین نے موقف اختیار کیا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے مگر وہ اس میں ملوث نہیں ہیں۔

ملزمان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر متعلقہ کمپنی نے جاں بحق ہونے والی ماں اور بیٹی کے لواحقین کے لیے بطور معاوضہ ایک کروڑ روپے کا چیک پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: لاہور مین ہول حادثہ، عظمیٰ بخاری کی فیک نیوز بے نقاب، فوج اور پی ٹی آئی میں تمام راستے بند

واضح رہے کہ بھاٹی گیٹ کے علاقے میں کھلے مین ہول میں گرنے کے باعث ماں اور بیٹی جان کی بازی ہار گئی تھیں، جس پر شہری حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی شروع کی تھی۔ عدالت کی جانب سے جسمانی ریمانڈ منظور ہونے کے بعد پولیس ملزمان سے مزید تفتیش کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جسمانی ریمانڈ ریمانڈ عدالت لاہور بھٹی گیٹ مین ہول.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: عدالت مین ہول میں

پڑھیں:

اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار

روم(ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے قتل کے  الزام  میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔اطالوی میڈیا کے مطابق  یہ واقعہ جنوبی اٹلی کے علاقے کیلابریا میں پیش آیا۔

رپورٹ کے مطابق مرنے والے چاروں افراد کا تعلق پاکستان سے تھا اور وہ ایک زرعی فارم میں کام کرتے تھے۔ چاروں افراد کی لاشیں ایک جلی ہوئی وین کے اندر سے برآمد کی گئیں۔فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق واقعےکے بعد پولیس نے تحقیقات کیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، دونوں ملزمان بھی پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔دوسری جناب  ترجمان دفترخارجہ نے جنوبی اٹلی میں 4  پاکستانیوں کے مبینہ قتل پر ردعمل میں کہا ہےکہ  اطلاع ہےکہ اٹلی میں جاں بحق افرادکا تعلق پاکستانی نژاد خاندانوں سے ہے، جاں بحق ہونے والوں کی درست شہریت کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی۔ترجمان کے مطابق مقامی پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، ان میں فرانزک شواہد کا جائزہ  بھی شامل ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ اس معاملے کی پیروی کر رہا ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ مزید پیشرفت کے لیے مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔

بجٹ 2026-27 ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش کردی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں،خداکا خوف کریں،جسٹس اشتیاق ابراہیم اے این ایف پر برہم 
  • میاں بیوی کو تین سالہ بچی سمیت اٹھانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج محفوظ کرنے کی درخواست ، لاہور ہائیکورٹ کی متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
  • سارا انعام قتل کیس: شاہنواز امیر کی اپیلوں پر سماعت موسم گرما کی تعطیلات کے بعد تک ملتوی
  • لاہور میں گینگ ریپ کی شکار 18 سالہ گھریلو ملازمہ اسقاطِ حمل کے دوران جاں بحق
  • لاہور میں وین ڈرائیور سے بدتمیزی ٹریفک وارڈن کو مہنگی پڑ گئی
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور
  • راولپنڈی: 1300 روپے کیلئے 2 نوجوان قتل، 7 ملزمان گرفتار