آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ میں شریک طلبہ و طالبات کا قلعہ بالاحصار پشاور کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
پشاور:
آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ پروگرام 12 جنوری سے ملک بھر میں بھرپور انداز میں جاری ہے۔
ونٹر انٹرنشپ کے دوران تعلیمی سیشنز کے ساتھ مختلف آؤٹ ڈور سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا جا رہا ہے، خیبرپختونخوا کی مختلف جامعات کے طلبہ و طالبات نے آئی ایس پی آر ونٹر انٹرنشپ کے دوران قلعہ بالاحصار پشاور کا دورہ کیا۔
طلباء کے دورے کا مقصد نوجوانوں کو قومی سلامتی، تاریخ اور پاک فوج کے کردار سے آگاہ کرنا تھا، طلباء نے قلعہ بالاحصار کی تاریخی، دفاعی اور تہذیبی اہمیت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں۔
دورے کے دوران آئی جی ایف سی نارتھ کی طلباء کیساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا، آئی جی ایف سی نارتھ نے طلباء و طالبات کو خطہ کی سیکیورٹی صورتحال اور درپیش چیلنجز پر بریفنگ دی، آئی جی ایف سی نارتھ نے طلبہ کے سوالات کے تسلی بخش، تفصیلی اور مدلل جوابات دیے۔
شرکاء نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھا کر وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، طلباء نے فرنٹیئر کور میوزیم کا دورہ کرکے ایف سی کی تاریخ اور قربانیوں سے آگاہی حاصل کی۔
اس موقع پر طلباء کا کہنا تھا کہ قلعہ بالاحصار کے دورہ کے دوران تاریخ کو بہتر طریقے سے سمجھنے کا موقع ملا، اس تاریخی دورہ نے ہمیں ماضی سے سیکھنے اور تاریخ پر فخر کرنے کی ترغیب دی۔ شرکاء نے فرنٹیئر کور کی خدمات کو سراہتے ہوئے مثبت اور قابل تحسین اقدام پر شکریہ ادا کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قلعہ بالاحصار کے دوران ایف سی
پڑھیں:
بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
میکسیکو کی معروف بیوٹی انفلوئنسر اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹر 30 سالہ ایڈریانا گارشیا (Adriana Garcia)کاسمیٹک سرجری کے دوران پیش آنے والی پیچیدگیوں کے باعث چل بسی۔
رپورٹس کے مطابق ایڈریانا گارشیا کا منگل کے روز ریاست سینالووا کے ایک نجی کلینک میں کاسمیٹک آپریشن کیا جا رہا تھا، جہاں دورانِ سرجری پیچیدگیاں پیدا ہونے کے بعد ان کی موت واقع ہوگئی،مقامی حکام نے تاحال موت کی سرکاری وجہ جاری نہیں کی، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مزیدپڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
واقعے کے بعد حکام نے سرجری کے دوران پیش آنے والے حالات اور ممکنہ طبی غفلت کے پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایڈریانا گارشیا کے انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 90 ہزار سے زائد فالوورز تھے، ان کے انتقال کی تصدیق میکسیکو کی کمپنی نے بھی کی، جس کے ساتھ وہ بطور انفلوئنسر کام کرتی تھی۔