ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے ٹریفک نظام کو بہتر بنانے اور سڑکوں پر محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے موٹر گاڑیوں کے نظام کو مکمل طور پر کمپیوٹرائز کر دیا ہے۔

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے واضح کیا ہے کہ بغیر کمپیوٹرائزڈ فٹنس سرٹیفکیٹ اب کوئی بھی گاڑی سڑک پر نہیں چل سکے گی۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ صوبے میں موٹر گاڑیوں کے پورے نظام کو کمپیوٹرائز کر دیا گیا ہے اور فٹنس کے نظام میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان 

شرجیل میمن نے مزید بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے ایمبولینسز کو واضح ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ سائرن اور لائٹس صرف مخصوص حالات میں استعمال کی جائیں۔ ان کے مطابق مریض کو اٹھانے اور ہسپتال منتقل کرنے کے دوران ہی سائرن بجانے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے عوامی سہولت کے لیے نئی بسوں کی خریداری کا عمل جاری ہے، جن میں سے کچھ بسیں بندرگاہ پر موجود ہیں۔ مزید یہ کہ حکومت سندھ نے 500 نئی بسوں کی خریداری کی منظوری بھی دے دی ہے۔

کوئٹہ: سریاب کے علاقے میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن