عثمان ارشد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فوڈسکیورٹی،حفظان صحت کےمعیارکویقینی بنانےکیلئےاتھارٹی کاقیام اہم اقدام ہے، پنجاب ایگریکلچر،فوڈاینڈڈرگ اتھارٹی کامنصوبہ قوم کی بہت بڑی خدمت ہے ۔ 

وزیراعظم شہبازشریف نے فوڈسکیورٹی ادارے کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ ادارےکےقیام میں وزیراعلیٰ مریم نوازکاکردارقابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ خوراک، ادویات کی شفاف نگرانی کیلئےریگولیٹری ادارےکاقیام وقت کی ضرورت ہے۔ 

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان 

شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب ایگریکلچر،فوڈاینڈڈرگ اتھارٹی خطےمیں سنٹرآف ایکسیلنس بنےگی ۔ پنجاب ایگریکلچر،فوڈاینڈڈرگ اتھارٹی کامنصوبہ قوم کی بہت بڑی خدمت ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف اوروزیراعلیٰ مریم نوازنے لیبارٹری کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ اس دوران شہبازشریف اورمریم نواز کو لیبارٹری کےحوالےسےبریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر پاکستان کی پہلی پنجاب ایگریکلچرفوڈاینڈڈرگ اتھارٹی کی دستاویزی فلم پیش کی گئی، دستاویزی فلم میں ادارےکیلئے اقدامات کا احاطہ پیش کیا گیا۔ 

کوئٹہ: سریاب کے علاقے میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان

فائل فوٹو

سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں تیز ہوائیں، طوفان اور بارش ہوئی ہے جس سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی۔

خیبرپختونخوا میں مختلف حادثات میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ 

سندھ کے علاقے تھرپارکر میں بارش، سکھر میں ژالہ باری، لاڑکانہ، حیدرآباد، مٹیاری، ہالہ، نیو سعیدآباد، شکارپور اور کندھ کوٹ میں مٹی کا طوفان آیا ہے۔

اسلام آباد، لاہور، جہلم، سرگودھا، گجرات، رحیم یار خان، چنیوٹ سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی۔

تیز ہوا کے باعث لوئر کرم میں بجلی کی مین لائن کا ٹاور گر گیا، پاراچنار اور اس کے ملحقہ علاقوں اور پاک افغان سرحدی دیہات کی بجلی بند ہوگئی۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ، پنجاب اور کے پی کے مختلف شہروں میں بارش اور مٹی کا طوفان
  • کفایت شعاری اقدامات، حکومت نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی
  • شہباز شریف کا کامیاب انسدادِ دہشت گردی کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ