بلوچستان میں اب تک 37 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے، سرفراز بگٹی
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں میں اب تک 37 مزید دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ کارروائیاں جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں حملہ کرنے والے 37 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ گزشتہ 12 ماہ میں بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے 700 سے زائد دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا۔ صرف گزشتہ دو روز میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 70 کے قریب دہشت گرد مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ آج علی الصبح فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے مختلف علاقوں میں حملوں کی کوشش کی۔ بلوچستان پولیس اور ایف سی کے جانباز جوانوں نے مل کر دہشت گردوں کے تمام حملے ناکام بنا دیئے۔ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں میں اب تک 37 مزید دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ یہ بزدلانہ حملے دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔ ریاست آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی، کارروائیاں جاری رہیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز
پڑھیں:
کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔