جنوبی ایشیاء کا سب سے پہلا اور جدید ترین پنجاب سائنس انکلیو کا اففتاح
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (پی اے ایف ڈی اے) اور لیبارٹری آپریشنز کو لانچ کردیا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب میں 20ممالک کے سفارتکاروں کی شرکت رہی۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف اوروزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سفارتکاروں کا خیر مقدم کیا۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کو ”فل مارکس“دیئے اورعلامتی سلوٹ پیش کیا۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف اوروزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور ایگریکلچر،فوڈ ٹیسٹنگ لیب اورڈرگ ٹیسٹنگ لیب میں جدید ترین آلات کا معائنہ کیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی اے ایف ڈی اے میں 232سائنسدان،بیشتر گولڈمیڈلسٹ اور70فیصد خواتین سائنسدان ہیں۔ پی اے ایف ڈی اے لیب میں پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے سائنسدان بھی کام کررہے ہیں۔
پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی خوراک، زراعت اور ادویات کے معیار کو یقینی بنانا ممکن ہوگا۔ پی اے ایف ڈی اے کے قیام سے اشیاء کے معیار کے تعین کیلئے غیر ملکی لیبارٹریز پر انحصار ختم ہوگا۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی میں 4.
محفوظ پنجاب کے تصور کو حقیقی شکل دینے کے لئے38اضلاع میں سٹیلائٹ کرائم سین یونٹ قائم کیے جارہے ہیں۔ پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی میں کاسمیٹکس کے معیار کا تعین بھی کیا جا سکے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی پنجاب ایگریکلچر پی اے ایف ڈی اے
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔