وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے تحت ضلع اٹک میں نظم و ضبط کی بحالی WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2026 سب نیوز

فتح جنگ: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوام دوست وژن کے تحت ضلع اٹک میں تجاوزات کے خاتمے اور شہری نظم و ضبط کی بحالی کے لیے انتظامیہ متحرک ہے۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا ، اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ کی ہدایات پر تحصیلدار و سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ فتح جنگ چوہدری شفقت محمود نے کھوڑ روڈ پر تجاوزات کے خلاف بھرپور اور اچانک کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران فٹ پاتھ پر قائم غیر قانونی ریڑھیاں ہٹا دی گئیں جبکہ فٹ پاتھ پر تجاوز قائم کرنے والے ایک ہوٹل کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
انتظامیہ کی اس کارروائی سے فٹ پاتھ عام شہریوں کے لیے بحال ہو گئے، جس سے پیدل چلنے والوں کو شدید مشکلات سے نجات ملی۔ تحصیلدار چوہدری شفقت محمود نے موقع پر موجود دکانداروں اور ریڑھی بانوں کو سختی سے ہدایت کی کہ فٹ پاتھ اور سڑک کے کنارے تجاوزات قائم کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تجاوزات نہ صرف ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بنتی ہیں بلکہ شہریوں کے لیے حادثات کا سبب بھی بنتی ہیں، اس لیے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔
شہری حلقوں نے انتظامیہ کی اس بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کا یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے تاکہ شہر کو صاف، منظم اور عوام دوست بنایا جا سکے۔ ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق عوامی سہولت اور قانون کی بالادستی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعراق میں لاکھوں بھارتیوں کا اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنے کا انکشاف پی آئی اے ریٹائرڈ ملازمین کی مشکلات بڑھ گئیں، پینشن کے لیے اب نیا اکاؤنٹ کا مطالبہ عالمی ثالثی عدالت کا بھارت کو پاکستانی دریاؤں پر قائم پن بجلی منصوبوں کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم عمران خان صحت مند اور ٹھیک ہیں، ہر چیز کی پریس ریلیز ضروری نہیں ہوتی، طلال چوہدری اسحاق ڈار کی زیر صدارت اعلی سطح کا بین وزارتی اجلاس، پاک یورپی یونین کے تجارتی تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال حکومت نے پی آئی اے کے بعد اسلام آباد ایئرپورٹ کی نجکاری ترجیح قرار دیدی ماں بیٹی کی مین ہول میں گر کر ہلاکت کو فیک نیوز کہنے پروزیر اطلاعات عظمی بخاری کیخلاف مقدمے کی درخواست TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وزیر اعلی وژن کے کے تحت

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )  پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے  انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی  تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے  پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔

وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید  کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا