میگا مالیاتی اسکینڈل، ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلمپنٹ اتھارٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میگا مالیاتی سکینڈل کے آفٹر شاکس سامنے آگے چیف سیکرٹری پنجاب نے ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلمپنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضی کو عہدے سے ہٹا دیاکمشنر راولپنڈی عامر خٹک کو ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کنزہ مرتضی کو ڈائریکٹر جنرل بارانی ایریا ڈویلپمنٹ ایجنسی آباد تعنیات کردیا گیا۔
کنزہ مرتضی کے دور میں آر ڈی اے کی تاریخ کا دو ارب سے زائد کا میگا مالیاتی سکینڈل سامنے آیا۔نیب نے ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضی سات سابق ڈی جی آر ڈی اے دیگر افسران سمیت 48 افراد کی جائیدادوں کی لاہور۔ کراچی ۔ملیر۔گوادر ۔راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور سی ڈی اے سے تفصیلات بھی طلب کررکھی ہیں۔
آر ڈی اے مالیاتی اسکینڈل پر چیف سیکرٹری کی قائم۔فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی کی تاحال رپورٹ سامنے نہ آسکی۔
نیب آرڈی سے مالیاتی اسکینڈل میں اہم پیش رفت کر چکا، دو افراد جیل جاچکے، ایک پلی بارگین کرچکا آر ڈی اے آفیشل اکاؤنٹ سے دو ارب سے زائد مالیت کی رقوم سی ڈی آر کے ذریعے ٹرانسفر کی گئیں ہیں جبکہ کنٹریکٹر سیکورٹی ڈپازٹ اکاؤنٹ سے بھی دیگر اکاؤنٹس میں ٹرانسفر کی گئیں۔
راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنٹرولڈ ایریا میں اس وقت 143 غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیمیں کام کررہی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :