City 42:
2026-07-24@04:00:07 GMT

کوئٹہ: وزیر داخلہ  محسن نقوی کی شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت

اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT

سٹی 42: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔محسن نقوی  نے کہا کہ ہمارے بہادر جوانوں نے دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی،شہداءکی ناقابلِ فراموش قربانیوں پر پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ آمدکے موقع پر  امن و امان کی صورتحال پر اعلیٰ سطحی رابطے کیے۔محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پولیس لائن میں شہداء کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔ 

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان 

وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے شہداء کے لواحقین سے ملاقات کی، اس موقع پر میر سرفراز بگٹی آبدیدہ ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شہداء کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی، ہمارے بہادر جوانوں نے دہشت گردوں کا جرات اور عزم کے ساتھ ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ریاست ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑی رہی ہے اور کھڑی رہے گی۔شہداء رسول اللہ ﷺ کے ساتھ اٹھیں گے، یہ عظیم قربانی ہے۔ہمارے شہداء نے بہت بڑی قربانی دی، بلوچستان کے عوام ان کے خون کے مقروض ہیں۔

کوئٹہ: سریاب کے علاقے میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک

وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا میرا شہداء کے لواحقین سے وعدہ ہے کہ خون کے ایک ایک قطرے کا حساب لیا جائے گا۔شہداء کے ورثاء حوصلہ اور صبر کا دامن مضبوطی سے تھامے رکھیں۔ 

 وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اور سیکیورٹی فورسز نہایت بہادر اور باہمت ہیں۔ہمارے بہادر جوانوں نے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائی کی۔شہداء کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، پوری قوم ان کو سلام پیش کرتی ہے۔

سوئی سدرن کا دو دن کیلئے گیس بند کرنے کا اعلان

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: وزیر داخلہ محسن نقوی میر سرفراز بگٹی وزیر اعلی شہداء کی نے کہا

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار