آج باڑہ سیاسی اتحاد کا جرگہ تھا، جرگے نے صوبائی حکومت پر بدعنوانی کے الزامات لگائے: عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2026 GMT
آج باڑہ سیاسی اتحاد کا جرگہ تھا، جرگے نے صوبائی حکومت پر بدعنوانی کے الزامات لگائے: عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 31 January, 2026 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہاہے کہ آج باڑہ سیاسی اتحاد کا جرگہ تھا، جرگے نے صوبائی حکومت پر بدعنوانی کے الزامات لگائے، نقل مکانی کرنے والے افراد کیلئے رکھے گئے 4 ارب روپے کہاں گئے؟ کے پی حکومت نے تیراہ کے لوگوں کو پوچھا بھی نہیں، سیاست کیلئے کے پی حکومت تیراہ کے لوگوں کواستعمال ضرور کرے گی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات کا کہناتھا کہ صوبائی حکومت نے قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، خیبرپختونخوا حکومت کو معذرت کرنا ہوگی،
جرگے کے مطالبات پر کے پی حکومت کو معافی مانگنی چاہیے، جرگے نے درست سوالات اٹھائے ہیں، سردیوں میں ہجرت ہوتی ہے تو سہولت دی جاتی ہے، فوج لوگوں کو بچانے نہ آئے تو ان کا کوئی پرسان حال نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اپنی ذمہ داریاں چھوڑدی ہیں، وفاقی حکومت نے نقل مکانی کرنے والے افراد کو ہر ممکن مدد کا کہا، اب لوگ وفاقی حکومت اور فوج کی طرف دیکھ رہیہیں، ہم لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، سردیوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کم ہوتے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان نے دوسرے ٹی 20 میں آسٹریلیا کو 90 رنز سے ہرا دیا، سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل پاکستان نے دوسرے ٹی 20 میں آسٹریلیا کو 90 رنز سے ہرا دیا، سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ٹرمپ نے ایران کو ڈیڈ لائن دیدی؛ امریکی میزائل بردار بحری جہاز ایلات میں لنگرانداز وادی تیراہ کی صورتحال پر باڑہ سیاسی اتحاد کا جرگہ، خیبرپختونخوا حکومت پر شدید تنقید صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری انتقال کر گئے،نماز جنازہ کل آبائی گائوں میں ادا کی جائے گی ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات پر مشروط آمادگی ظاہر کردی نااہل بھارتی حکومت کی ناکام سفارتکاری، ترقی کے دعوے چکنا چورCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: صوبائی حکومت حکومت پر جرگے نے
پڑھیں:
اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا
سپریم کورٹ آف پاکستان نے سانحہ آرمی پبلک سکول (اے پی ایس) کے شہدا کے لواحقین کو اعلان کردہ معاوضہ پیکج نہ ملنے کے معاملے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے۔
کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔ دوران سماعت جسٹس عرفان سعادت نے ریمارکس دیے کہ درخواست 25 دن کی تاخیر سے دائر کی گئی ہے۔
درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شہدا کے لواحقین کو حکومت کی جانب سے اعلان کردہ پیکج تاحال نہیں ملا۔
اس پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی پیکج دیا گیا ہے تو وہ تمام متاثرہ لواحقین کو ملنا چاہیے۔
انہوں نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ عدالت کو آگاہ کرے کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہوا ہے یا نہیں۔
سماعت کے دوران یہ بھی بتایا گیا کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کے خلاف شہدا کے لواحقین کی جانب سے توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی تھی، تاہم پشاور ہائیکورٹ نے مذکورہ درخواست کو خارج کر دیا تھا۔
بعد ازاں سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews جواب طلب سپریم کورٹ عدم ادائیگی معاوضہ پیکج وفاقی حکومت وی نیوز