بھارتی حکومت کی ناکام سفارتکاری اور کمزور حکمت عملی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے معاشی ترقی اور علاقائی بالادستی کے دعوؤں کو عملی حقائق کے سامنے بے اثر کر دیا ہے۔ عالمی جریدے دی ٹیلی گراف کی رپورٹ نے مودی کے بدترین دورِ حکومت میں بھارت کی خارجہ محاذ پر بڑھتی ہوئی ناکامیوں کو نمایاں کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: علاقائی کشیدگی سے سفارتی فائدہ، پاکستان نے امریکا میں مؤثر کردار منوا لیا، عالمی جریدے کا اعتراف

دی ٹیلی گراف کے مطابق بھارتی ادارہ جاتی حصص کی فروخت اور امریکہ کی جانب سے عائد پابندیوں کے نتیجے میں مودی حکومت کو واشنگٹن کے سامنے لچک دکھانا پڑی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت پر بھاری ٹیرف اور امریکی امیگریشن قوانین میں سختی نے خطے میں تسلط کے مودی کے دعوؤں کو شدید دھچکا پہنچایا۔

عالمی جریدے کے مطابق روس اور یوکرین کی جنگ میں پھنسے سینکڑوں بھارتی شہریوں کے معاملے پر بھی مودی حکومت مؤثر کردار ادا کرنے میں ناکام رہی، جبکہ ایران نے گرفتار بھارتی بحری عملے تک بھارتی حکام کو رسائی دینے سے واضح انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ پیوٹن مذاکرات ناکام ہوئے تو بھارت پر مزید ٹیرف لگائیں گے، امریکا کی مودی سرکار کو وارننگ

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ امریکی دباؤ کے باعث بھارت نے ایران کے ساتھ چاہ بہار بندرگاہ منصوبہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ دی ٹیلی گراف کے مطابق مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کی ناکامی کے باعث بھارت کا چین کے ساتھ تجارتی خسارہ گزشتہ سال 116.

1 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔

عالمی جریدے نے یورپ سے متعلق مودی اور بھارتی وزیر خارجہ کی متضاد پالیسیوں اور بیانات کو بھی اجاگر کیا۔ عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی کا خطے میں بالادستی کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس محض دعوؤں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بھارت پاکستان دی ٹیلیگراف سفارتی ناکامی ناکام نریندر مودی

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت پاکستان دی ٹیلیگراف سفارتی ناکامی ناکام دی ٹیلی گراف عالمی جریدے کر دیا

پڑھیں:

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز

تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار