نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کوئٹہ نے کارروائی کے دوران 15 لاکھ روپے کی "سیکسٹورشن" میں ملوث افغان شہری کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق کوئٹہ میں نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والے خطرناک گروہ کو بے نقاب کردیا گیا اور ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا جو ڈیجیٹل ٹریل سے بچنے کے لیے "ڈیڈ ڈراپس" کے ذریعے رقم وصول کرتا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم فیس بک کے ذریعے شہریوں کو نجی تصاویر لیک کرنے کی دھمکیاں دے کر تاوان وصول کرتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مقامی ریکارڈ نہ ہونے پرمیٹا اور اے آئی کے ڈیٹا سے ملزم کا سراغ لگایا گیا اور خصوصی ٹیم نے چھاپہ مار کر ملزم کو آلات سمیت کوئٹہ سے گرفتار کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے ملنے والے موبائل اور ہارڈویئر میں سینکڑوں حساس تصاویر کی موجودگی کی تصدیق ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش اور فارنزک تجزیے کے لیے ڈیجیٹل لیب منتقل کر دیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے ذریعے

پڑھیں:

ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی

سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔

قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔

انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا