پی آئی بی ایف کا جینے دو کراچی مارچ کی حمایت کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک انٹرنیشنل بزنس فورم (PIBF) کراچی نے جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ‘‘جینے دو کراچی’’ مارچ کی بھرپور حمایت اور اس میں فعال شرکت کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بااختیار اور مضبوط بلدیاتی حکومت ہی کراچی کے دیرینہ مسائل کا واحد اور پائیدار حل ہے۔پی آئی بی ایف کراچی کے صدر سہیل عزیز اور جنرل سیکرٹری عامر رفیع نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ کراچی ملک کا معاشی انجن ہے مگر مسلسل بدانتظامی، اختیارات کے ارتکاز اور غیر فعال بلدیاتی نظام کے باعث شہر کے شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ کچرا اٹھانے کا نظام، سیوریج، پانی کی فراہمی، ٹریفک مینجمنٹ اور انفرااسٹرکچر کی زبوں حالی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ موجودہ انتظامی ڈھانچہ ناکام ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب تک کراچی کو حقیقی معنوں میں بااختیار بلدیاتی حکومت نہیں دی جاتی، اس وقت تک شہر کے مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ مقامی نمائندوں کو مالی، انتظامی اور قانونی اختیارات دیے بغیر بہتری کی کوئی امید نہیں کی جا سکتی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ‘‘جینے دو کراچی’’ مارچ دراصل کراچی کے شہریوں کی اجتماعی آواز ہے، اور پی آئی بی ایف کراچی اس عوامی جدوجہد کے ساتھ کھڑا ہے۔ تاجر برادری، صنعتکار اور کاروباری طبقہ بھی یہ سمجھتا ہے کہ مستحکم اور خودمختار بلدیاتی نظام ہی معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور شہری معیارِ زندگی میں بہتری کی ضمانت ہے۔پی آئی بی ایف کراچی نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں فوری طور پر بااختیار بلدیاتی حکومت قائم کی جائے منتخب مقامی نمائندوں کو مکمل مالی و انتظامی اختیارات دیے جائیں شہری مسائل کے حل کے لیے طویل المدتی اور عملی پالیسی بنائی جائے پی آئی بی ایف کراچی نے اعلان کیا کہ وہ آج شارعِ فیصل پر ہونے والے مارچ میں بھرپور شرکت کرے گا اور کراچی کے حقوق کے لیے ہر جمہوری جدوجہد میں عوام کے ساتھ کھڑا رہے گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ا ئی بی ایف کراچی کراچی کے
پڑھیں:
رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :