آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنے آخری اور فیصلہ کن میچ میں روایتی حریف بھارت کا سامنا کرے گی۔ یہ اہم مقابلہ آج (یکم فروری) بلاوایو کے کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا، جہاں میچ کی پہلی گیند دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر کی جائے گی۔

پاکستان اس وقت سپر سکس گروپ 2 میں 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہے، جبکہ انگلینڈ 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے اور پہلے ہی سیمی فائنل میں جگہ بنا چکا ہے۔ ایسی صورتحال میں پاکستان کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے بھارت کے خلاف نہ صرف فتح بلکہ بڑے مارجن سے کامیابی درکار ہے، کیونکہ بھارت پوائنٹس اور نیٹ رن ریٹ دونوں میں برتری رکھتا ہے۔

Pakistan U19 ready for Super Six encounter with India U19

Details here ➡️ https://t.

co/sMCSn77bo5#U19WorldCup | #PakistanFutureStars

— PCB Media (@TheRealPCBMedia) January 30, 2026

مزید پڑھیں: انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے ہراکر سیمی فائنل سے ایک فتح دور

دونوں ٹیموں کے درمیان آخری مقابلہ گزشتہ ماہ اے سی سی مینز انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں ہوا تھا، جہاں پاکستان نے دبئی میں بھارت کو 191 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اس میچ میں سمیع منہاس نے شاندار 172 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ فاسٹ بولر علی رضا نے 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پاکستانی ٹیم بدھ کو ہرارے سے بلاوایو پہنچی، جہاں ایک دن آرام کے بعد جمعہ کو بلاوایو ایتھلیٹک کلب میں سیناریو بیسڈ پریکٹس میچ کھیلا گیا۔ ہیڈ کوچ شاہد انور کی قیادت میں کوچنگ اسٹاف نے کھلاڑیوں کو مختلف اہداف دیے تاکہ انہیں حقیقی میچ جیسی صورتحال میں بہتر تیاری کا موقع مل سکے۔ ہفتے کو اسی مقام پر ایک اور تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔

آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان انڈر 19 ٹیم کی بولاوایو ایتھلیٹک کلب میں ٹریننگ۔

کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں سناریو میچ میں حصہ لیا۔

کوچز نے بیٹرز اور باؤلرز کو مختلف ٹارگٹس دیے۔

سناریو میچ میں ٹیم مینٹور سرفراز احمد نے بھی وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیے۔

آئی سی… pic.twitter.com/XkouD3g2F4

— PCB Media (@TheRealPCBMedia) January 30, 2026

اس موقع پر نائب کپتان عثمان خان نے پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کی تیاری تسلی بخش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیناریو بیسڈ پریکٹس میچ اعلیٰ معیار کا تھا اور اس نے کھلاڑیوں کو حقیقی میچ کے دباؤ کا احساس دلایا۔

عثمان خان کے مطابق ملتان میں لگائے گئے تربیتی کیمپس میں فیلڈنگ پر خصوصی توجہ دی گئی، جس کے باعث اس شعبے میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ انتہائی اہم ہے اور سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے ٹیم بھرپور کارکردگی دکھانے کی کوشش کرے گی۔

پاکستان انڈر 19 اسکواڈ:

فرحان یوسف (کپتان)، عثمان خان (نائب کپتان)، عبدالسبحان، احمد حسین، علی حسن بلوچ، علی رضا، دانیال علی خان، حمزہ ظہور (وکٹ کیپر)، حذیفہ احسن، مومن قمر، محمد صیام، نقاب شفیق، سمیر منہاس اور عمر زیب۔

مزید پڑھیں: انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان زمبابوے کو 8 وکٹوں سے ہراکر سپر سکس میں داخل

سپورٹ اسٹاف:

سرفراز احمد (منیجر/مینٹور)، شاہد انور (ہیڈ کوچ/بیٹنگ کوچ)، راؤ افتخار (بولنگ کوچ)، منصور امجد (فیلڈنگ کوچ)، ابرار احمد (ٹرینر)، سید نذیر احمد (میڈیا منیجر)، ڈاکٹر علی اعوان (ڈاکٹر)، عبیداللہ (فزیو)، علی حمزہ (اینالسٹ)۔

واضح رہے کہ پاکستان نے ٹورنامنٹ میں اب تک انگلینڈ کے خلاف شکست کے بعد اسکاٹ لینڈ، زمبابوے اور نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار فتوحات حاصل کی ہیں۔ اب تمام نگاہیں پاکستان اور بھارت کے اس ہائی وولٹیج مقابلے پر مرکوز ہیں، جو سیمی فائنل کی تصویر واضح کر دے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ انڈر 19 ورلڈ کپ بھارت پاکستان پاکستان انڈر 19 ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: آئی سی سی انڈر 19 مینز کرکٹ ورلڈ کپ انڈر 19 ورلڈ کپ بھارت پاکستان پاکستان انڈر 19 ٹیم پاکستان انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ سیمی فائنل فائنل میں بھارت کے میچ میں کے خلاف کے لیے

پڑھیں:

مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج

طالب علم نے سوال کیا کہ اگر یونیورسٹی کے خلاف کارروائی ہوئی تو ہمارے مستقبل کی ذمہ داری کون لے گا، ہم صرف حکومت، ضلعی انتظامیہ اور عدالت سے اپیل کررہے ہیں کہ ہماری یونیورسٹی کو نہ گرایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ انتظامیہ نے جوہر یونیورسٹی کی 40 میں سے 38 عمارتوں کو منہدم کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ یونیورسٹی میں زیر تعلیم اور فارغ طلباء ان احکامات کی مخالفت میں سڑکوں پر آگئے ہیں۔ یونیورسٹی کے روبرو گزشتہ کئی دن سے طلباء احتجاج کررہے ہیں۔ احتجاج میں شریک بی اے ایل ایل بی کی تیسرے سال کی طالبہ لائبہ نے کہا کہ تمام طلبہ اپنے پرامن مظاہرے کو لے کر متحد ہیں اور جب تک ان کی اپیل کی سماعت نہیں ہو جاتی اپنا دھرنا جاری رکھیں گے۔ لائبہ نے کہا "یہ بلڈوزر صرف یونیورسٹی کی عمارتوں پر نہیں چلے گا، یہ ہمارے مستقبل، ہمارے خوابوں اور ہماری ڈگریوں کو کچل دے گا"۔ طالبہ نے زور دے کر کہا "ہر مسئلے کا حل ہوتا ہے لیکن یونیورسٹی کو گرانا اس کا حل نہیں ہے"۔ لائبہ نے بتایا کہ طلباء کا ابتدائی مطالبہ کونسلنگ کیمپ کو ہٹانے کا تھا، انتظامیہ نے اس کی درخواست پوری کر دی ہے۔

اب ان کی بنیادی فکر یونیورسٹی کی عمارتوں کو برقرار رکھنے کو یقینی بنانا ہے تاکہ ان کی تعلیم میں خلل نہ پڑے۔ ایک طالبہ نے کہا کہ بہت سے والدین نے یونیورسٹی کے نظام اور ماحول پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنی بیٹیوں کا داخلہ یہاں کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یونیورسٹی کے خلاف کارروائی کی گئی تو سب سے زیادہ نقصان ان طلبہ کا ہوگا جن کے اہل خانہ انہیں دوسرے شہر بھیجنے کو تیار نہیں۔ ایک طالب علم نے کہا "میں فی الحال اپنے تیسرے سال میں ہوں، پہلے ہی دو سال کی تعلیم مکمل کر چکا ہوں"۔ طالب علم نے سوال کیا کہ اگر یونیورسٹی کے خلاف کارروائی ہوئی تو ہمارے مستقبل کی ذمہ داری کون لے گا، ہم صرف حکومت، ضلعی انتظامیہ اور عدالت سے اپیل کر رہے ہیں کہ ہماری یونیورسٹی کو نہ گرایا جائے۔ فی الحال طلباء کا احتجاج جاری ہے کیونکہ وہ ضلعی انتظامیہ اور عدالت کے فیصلوں کا انتظار کر رہے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ انتظامیہ اس معاملے میں کیا فیصلہ کرے گی اور طلبہ کی جذباتی اپیل کے جواب میں کیا اقدامات کیے جائیں گے۔

دوسری جانب طلباء کی اس تحریک کو سماجوادی پارٹی کا ساتھ مل رہا ہے۔ امروہہ صدر کے ایس پی ایم ایل اے، سابق کابینہ وزیر، اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے موجودہ چیئرمین محبوب علی کو رام پور پہنچنے سے پہلے ہی پولیس نے جمعرات کو ان کی امروہہ کی رہائش گاہ پر روک لیا۔ اس کارروائی سے ایس پی کارکنوں میں خاصی ناراضگی پھیل گئی۔ حامیوں کی ایک بڑی تعداد ان کے گھر کے باہر احتجاج کے لیے جمع ہوئی اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ محبوب علی نے الزام لگایا کہ وہ جمعرات کو صبح 11 بجے کے قریب اپنے حامیوں کے ساتھ رام پور کے لیے روانہ ہونے والے تھے۔ ان کا منصوبہ تھا کہ وہ رات 12 بجے تک جوہر یونیورسٹی پہنچ جائیں گے۔ تاہم امروہہ پولیس اس سے پہلے ہی ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئی اور انہیں باہر نکلنے سے روک دیا۔

انہوں نے کہا کہ انہیں بغیر کوئی واضح وجہ بتائے اپنا گھر چھوڑنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا گیا۔ اس کارروائی کو جمہوری حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے، ایس پی ایم ایل اے نے کہا کہ حکومت سیاسی مخالفین کی آوازوں کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندے کو پرامن سفر کرنے اور اپنے خیالات کا اظہار کرنے سے روکنا جمہوری نظام کے لیے نامناسب ہے۔ کارکنوں نے اس کارروائی کے خلاف احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور اسے سیاسی انتقام کی کارروائی قرار دیا۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پولیس کی بھاری نفری رہائش گاہ کے باہر متعین کر دی گئی تاکہ رونما ہونے والے واقعات پر نظر رکھی جا سکے۔

اس دوران محبوب علی نے بھی جوہر یونیورسٹی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی 38 عمارتوں کو گرانے کے مجوزہ اقدام کو فوری طور پر روکا جانا چاہیئے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس پورے معاملے کا غیر جانبدارانہ اور شفاف جائزہ لیا جائے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ تمام متعلقہ فریقین کو اپنا کیس پیش کرنے کا پورا موقع دیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کوئی بھی انتظامی یا قانونی کارروائی یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء کو سب سے زیادہ متاثر کرتی ہے۔ اس لئے ان کی پڑھائی، امتحانات اور دیگر تعلیمی سرگرمیوں میں کسی بھی طرح رکاوٹ نہیں ڈالی جانی چاہیئے، کیونکہ کہ یہ صرف عمارتوں کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ ہزاروں طلباء کے مستقبل کا سوال ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا