ایران مذاکرات میں سنجیدہ ہے، ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مغربی ایشیا میں تازہ ترین پیش رفت کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں ہمارے اتحادی مذاکرات کر رہے ہیں، ہمیں دیکھنا ہو گا کہ کیا ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا جانے والی ایئر فورس ون پر کہا ہے کہ ایران سنجیدگی سے مذاکرات کر رہا ہے، مجھے امید ہے کہ ہم کسی قابل قبول نتیجے پر پہنچ جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران ہم سے بات کر رہا ہے اور ہم دیکھیں گے کہ کیا ہم کچھ کر سکتے ہیں۔ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ میں تفصیلات میں نہیں جا سکتا، لیکن مجھے امید ہے کہ ہم مذاکرات کے ذریعے ایک قابل قبول معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مذاکرات کے ذریعے کوئی تسلی بخش معاہدہ طے پا سکتا ہے جس میں جوہری ہتھیار شامل نہیں ہیں، تو یقیناً اس راستے پر چلنا بہتر ہوگا۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہندوستان ایران سے تیل خریدنے کے بجائے وینزویلا کا تیل خریدے گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ ہم نے اس معاہدے کو مؤثر طریقے سے انجام دیا ہے، اس کے فریم ورک اور تصور کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
تین ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ یہ تبصرے ایک دن بعد آئے جب امریکہ نے نئی دہلی کو بتایا کہ وہ جلد ہی اسے وینزویلا کے تیل کی خریداری دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے سکتا ہے تاکہ اس کے کچھ روسی تیل کی درآمدات کو تبدیل کیا جا سکے۔ فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مغربی ایشیا میں تازہ ترین پیش رفت کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا ہے کہ خلیج فارس میں ہمارے اتحادی مذاکرات کر رہے ہیں، ہمیں دیکھنا ہو گا کہ کیا ہوتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
اسرائیل کی جانب سے لبنان پر خون ریز حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان واشنگٹن میں مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان اور اسرائیل کے درمیان واشنگٹن میں شروع ہونے والے مذاکرات جنگ بندی مذاکرات کا تسلسل اور چوتھا دور ہے۔
لبنان کی سرکاری خبرایجنسی نے بتایا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور واشنگٹن میں امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ہیڈکوارٹرز میں شروع ہوگئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذاکرات کے لیے دونوں فریق کے نمائندے واشنگٹن پہنچے، جس کے بعد مذاکرات شروع ہوئے ہیں۔
قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو لبنان پر حملوں کے حوالے سے ٹیلی فون پر سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو پاگل قرار دیا اور کہا کہ ہر کوئی تم سے نفرت کرتا ہے، اسی وجہ سے لوگ اسرائیل سے بھی نفرت کرتے ہیں۔
دوسری جانب لبنان پر اسرائیل کے حملے جاری ہیں جہاں جنوبی لبنان کے بڑے شہروں میں سے ایک نباطیہ پر شدید بم باری کی گئی ہے۔