حلیم عادل شیخ کے پارٹی رہنماؤں کے گھر پر چھاپے بند کرنیکا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
اپنے ویڈیو بیان میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے کہا کہ تک 124 پارٹی رہنما، کارکنان اور منتخب نمائندے گرفتار ہیں، ہم پُرامن سیاسی لوگ ہیں، آئینی اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھر پر چھاپوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔ کراچی سے جاری ویڈیو بیان میں حلیم عادل شیخ نے مطالبہ کیا کہ تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 124 پارٹی رہنما، کارکنان اور منتخب نمائندے گرفتار ہیں، ہم پُرامن سیاسی لوگ ہیں، آئینی اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے استفسار کیا کہ سیاسی کارکنوں کے گھروں میں گھس کر دروازے توڑنا کون سی جمہوریت ہے؟
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد
مظفر آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی پی پی نے مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ سے اتحاد کر لیا اور آزاد کشمیر میں مشترکہ طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ آئی پی پی رہنما عون چودھری نے کہا ہے کہ کشمیر کے تحفظ و ترقی کیلئے اتحاد ضروری ہے۔