data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماسکو:روس میں آسمان پر ایک نایاب اور دلکش فلکیاتی مظہر دیکھنے میں آیا ہے، جہاں آسمان پر چاند کے چار عکس ایک ساتھ نظر آئے۔ اصل چاند کے گرد کئی روشن گول دائروں کو دیکھا جا سکتا ہے، جس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق روس کے شہر سینٹ پیٹرزبرگ میں اتوار کی رات آسمان میں ایک غیر معمولی اور دلکش منظر دیکھا گیا ہے، جب آسمان پر چاند کے ساتھ تین مزید روشن دھبے نمودار ہوئے اور یوں محسوس ہوا جیسے آسمان پر چار چاند موجود ہوں۔ اس حیران کُن منظر کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

ماہرینِ فلکیات کے مطابق سینٹ پیٹرزبرگ میں نظر آنے والا یہ حیران کن منظر ’پیراسیلین‘ کہلاتا ہے، جسے عام زبان میں ’فرضی چاند‘ یا ’مون ڈاگ‘ بھی کہا جاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ نایاب منظر اس وقت دیکھنے میں آتا ہے جب سرد موسم میں چاند کی روشنی فضا کے اندر موجود برف کے ننھے ذرات سے گزرتی ہے۔ یہ ذرات روشنی کو مخصوص زاویے پر موڑ دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں چاند کے اطراف اضافی روشن دھبے نظر آنے لگتے ہیں اور یوں لگتا ہے جیسا آسمان پر کئی چاند موجود ہیں۔

پیراسیلین عموماً چاند سے تقریباً 22 ڈگری یا اس سے زیادہ فاصلے پر دکھائی دیتے ہیں۔ یہ اصل چاند کے مقابلے میں کہیں زیادہ مدھم ہوتے ہیں اور اس وقت زیادہ واضح نظر آتے ہیں جب چاند افق کے قریب ہو، کیونکہ اس صورت میں چمک کم ہو جاتی ہے اور اس وقت انہیں با آسانی دیکھا جا سکتا ہے۔

فلکیاتی ادارے اسکائی بریری کے مطابق یہ روشن دھبے ہمیشہ اُفق کے اوپر چاند کی ہی سطح پر نمودار ہوتے ہیں۔ ان کی عمودی شکل اور جسامت کا انحصار اس بات پر ہوتا ہے کہ بادلوں میں موجود برفانی ذرات کس زاویے پر موجود ہیں اور کس حد تک حرکت کر رہے ہیں۔ بڑے برفانی ذرات عموماً زیادہ لمبے اور نمایاں روشنی کے ستون بناتے ہیں، جس سے یہ منظر مزید ڈرامائی صورت اختیار کرلیتا ہے۔

اگرچہ پیراسیلین کا تعلق دن کے وقت نظر آنے والے سن ڈاگز سے ہوتا ہے، تاہم ایک ہی وقت میں کئی فرضی چاند دکھائی دینا نہایت کم ہوتا ہے۔ سینٹ پیٹرزبرگ کا یہ منظر اسی وجہ سے منفرد رہا کہ بیک وقت متعدد پیرسیلین نظر آئے اور آسمان پر چار چاند ہونے کا تاثر پیدا ہوا۔

ویب ڈیسک عادل سلطان.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کے مطابق پر چاند چاند کے

پڑھیں:

پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ  سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ  دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔ 

جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ 

بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار

اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ مضامین

  • گل پلازہ انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر نہ لانے کا فیصلہ، شفافیت اور تفتیشی عمل پر نئی بحث
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر