سونے کی قیمتوں میں آج بھی بہت بڑی کمی، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, February 2026 GMT
فی تولہ سونے کی قیمت میں 25 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی کے نتیجے میں نئی قیمت 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 21 ہزار 862 روپے گھٹ کر 4 لاکھ 38 ہزار 839 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسلام ٹائمز۔ سونے کی قیمتوں میں آج مزید کمی ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا ہوگیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج ہفتے کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 255 ڈالر کی بڑی نوعیت کی کمی کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4 ہزار 895 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی ہے۔ اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں بھی آج کاروباری ہفتے کے آخری دن 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 25 ہزار 500 روپے کی بڑی کمی کے نتیجے میں نئی قیمت 5 لاکھ 11 ہزار 862 روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 21 ہزار 862 روپے گھٹ کر 4 لاکھ 38 ہزار 839 روپے کی سطح پر آگئی۔
مقامی سطح پر چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 2063 روپے کی کمی سے 9 ہزار 006 روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 1768 روپے کی کمی سے 7 ہزار 721 روپے کی سطح پر آگئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ ہوئی تھی جب کہ اس سے قبل مسلسل دو روز سونے اور چاندی کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین اضافہ ریکارڈ ہوا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: روپے کی سطح پر آگئی سونے کی قیمت کے نتیجے میں ہزار 862 روپے قیمتوں میں چاندی کی بڑی کمی
پڑھیں:
پیٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی بڑا اضافہ
اسلام آباد: مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اور پیٹرولیم ڈویژن نے نئی قیمتوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں، جن کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 297 روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل مٹی کا تیل 289 روپے 37 پیسے فی لیٹر میں دستیاب تھا۔
حکام کے مطابق صرف تین روز کے دوران مٹی کے تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر 14 روپے 58 پیسے فی لیٹر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث خصوصاً سرد علاقوں اور گھریلو صارفین پر مالی بوجھ مزید بڑھنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 327 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے 83 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کے بعد 375 روپے 04 پیسے فی لیٹر میں فروخت ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 23 جولائی 2026 سے کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد مسلسل بڑھتی ہوئی ایندھن کی قیمتوں نے عوام، ٹرانسپورٹ سیکٹر، زرعی شعبے اور کاروباری سرگرمیوں پر اضافی مالی دباؤ بڑھا دیا ہے۔
معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں استحکام نہ آیا تو آئندہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ردوبدل کا امکان موجود ہے۔