لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں منعقدہ ایک اجلاس میں طلبا کی بائیو میٹرک تصدیق کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز کے سینئر افسران شریک تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب میں 2026ء کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل، جعلسازی اور بے ضابطگیوں کے خاتمے اور شفافیت بڑھانے کے لیے طلبا کی ڈیجیٹل بایو میٹرک تصدیق متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں منعقدہ ایک اجلاس میں طلبا کی بائیو میٹرک تصدیق کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں پنجاب کے تمام 9 تعلیمی بورڈز کے سینئر افسران شریک تھے۔ اجلاس میں ہونے والے فیصلے کے تحت طلبا کی شناخت امتحانی ہال میں داخلے سے قبل ڈیجیٹل طور پر تصدیق کی جائے گی۔

پریکٹیکل امتحانات کے نظام میں بھی اصلاحات کی منظوری دی گئی جن میں معیاری گریڈنگ سسٹم، لیبارٹریز میں سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور ڈیجیٹل مارکنگ سسٹم شامل ہیں تاکہ انسانی غلطیوں اور بدعنوانی کے امکانات کو کم کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ امتحانی عملے اور نگرانوں کو زیادہ معاوضہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا تاکہ دیانتداری کو یقینی بنایا جا سکے۔ ٹاسک فورس کمیٹی کے چیئرمین مزمل محمود نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی نے نتائج پر اثر انداز ہونے یا رشوت کے ذریعے مداخلت کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

حکام کے مطابق یہ اصلاحات پنجاب کے تعلیمی نظام پر عوام اور طلبا کے اعتماد کی بحالی اور امتحانات کو منصفانہ اور شفاف بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔ لاہور بی آئی ایس ای نے تصدیق کی ہے کہ ان اصلاحات سے متعلق تفصیلی راہنما اصول 2026ء کے امتحانی سیزن سے قبل تمام اسکولوں کے ساتھ شیئر کر دیئے جائیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میٹرک تصدیق اجلاس میں کا فیصلہ طلبا کی

پڑھیں:

وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت میں  سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقررکردی گئیں۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی رہائی فورس سے متعلق درخواست پر سماعت 29جولائی کو ہوگی،خیبرپختونخوا میں 9مئی مقدمات کی واپسی کیخلاف اپیل بھی 29جولائی کو مقررکردی گئی۔

چیف جسٹس آئینی عدالت امین الدین خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ سماعت کرے گا، عدالت نے خیبرپختونخوا حکومت سمیت متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کردیئے،آئینی عدالت نے 9مئی مقدمات کی واپسی  پرحکم امتناع جاری کر رکھا ہے۔

نیب کیسز کی مرکزی اپیلوں اور ضمانت کی درخواستوں کی سماعت سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ  جاری کردیاگیا

ریڈیو پاکستان نے حملہ کیس واپس لینے کاخیبرپختونخوا حکومت کا فیصلہ چیلنج کیا ہے،ریڈیو پاکستان نے مقدمہ خیبرپختونخوا سے منتقل کرنے کی استدعا کررکھی ہے۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی اے کی موبائل سمز سے متعلق اہم وارننگ
  • وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • سندھ حکومت کا مہنگے داموں پاسکو سے گندم خریدنے کا فیصلہ
  • حکومت کاچینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • پنجاب حکومت کا سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو جولائی کی ادائیگیاں قبل از وقت کرنے کا فیصلہ
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی