اداکار عمرعالم کی فضا سے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
پاکستانی اداکار عمر عالم کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جن میں دلہا اور دلہن بھی ڈانس کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔
عمر عالم ایک معروف پاکستانی ٹی وی اور فلم اداکار ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا۔
View this post on Instagramانہیں ڈرامہ سیریل ’شہنائی‘ سے بھرپور شہرت ملی اور وہ فیچر فلم ’پرچی‘ میں بھی نظر آئے جب کہ تماشا سیزن 1 جیتنے کے بعد عمر عالم گھر گھر پہچانے جانے لگے۔
View this post on Instagramان کے دیگر نمایاں ڈراموں میں پہلی سی محبت، ٹیکسالی گیٹ، رقصِ بسمیل، گرو اور رسمِ وفا شامل ہیں، جہاں ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔
View this post on Instagramحال ہی میں مداحوں نے یاسر حسین کے مقبول تھیٹر پراجیکٹ ’منکی بزنس‘ میں بھی ان کے کام کو بے حد پسند کیا۔
View this post on Instagramحال ہی میں عمر عالم نے فضا عمر کے ساتھ شادی کی، جو ایک شاندار اور ستاروں سے سجی تقریب تھی۔
View this post on Instagramاس شادی میں ہانیہ عامر، ایمن خان، منال خان، منشا پاشا، مومنہ اقبال، ژالے سرحدی، شہریار منور، یشما گل، یاسر نواز، ندا یاسر، یاسر حسین اور دیگر کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔
بارات کے موقع پر عمر عالم نے آف وائٹ رنگ کی روایتی شیروانی کے ساتھ قلہ پہنا، جب کہ ان کی دلہن فضا نے گہرے سرخ رنگ کا بھارتی اسٹائل لہنگا اور چولی زیب تن کی۔
عمر عالم کی کراچی میں منعقد ہونے والی یہ شاندار شادی کی تقریب گزشتہ رات ہوئی، جو معروف شوبز شخصیات کی موجودگی کے باعث سوشل میڈیا پر فوراً ہی خبروں کی زینت بن گئی۔
عمر عالم کو انڈسٹری کے دوستانہ اور خوش مزاج اداکاروں میں شمار کیا جاتا ہے اور ان کے تعلقات کئی سپر اسٹارز کے ساتھ خوشگوار ہیں۔
ان کے دوستوں نے نہ صرف شادی میں شرکت کی بلکہ تقریبات میں بھرپور انداز سے حصہ بھی لیا۔
کئی مشہور شخصیات کو رقص کرتے دیکھا گیا، جن میں خود دلہا دلہن بھی شامل تھے۔
منشا پاشا، ژالے سرحدی، شفاعت علی، یاسر حسین، مشیل ممتاز اور دیگر دوستوں نے اپنے عزیز دوست کی خوشی میں دل کھول کر ڈانس کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وسیم اکرم، مصباح اور فخر عالم نے اپنی حج کی پوسٹس پر ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا
پاکستانی کرکٹ کے لیجنڈ وسیم اکرم، سابق کپتان مصباح الحق، میزبان و اداکار فخر عالم، سابق کرکٹر سعید انور اور دیگر معروف شخصیات نے اس سال مشترکہ طور پر فریضۂ حج ادا کیا۔ تاہم دورانِ حج سوشل میڈیا پر ان کی بعض ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد انہیں تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا۔
وسیم اکرم کی رمی الجمرات کے دوران شیئر کی گئی ایک ویڈیو، جس میں انہوں نے اپنے مخصوص سوئنگ اسٹائل میں شیطان کو کنکریاں مارنے کا انداز اپنایا، خاصی وائرل ہوئی۔ بعد ازاں ایک اور ویڈیو میں وہ مصباح الحق کے لیے کیلے اٹھائے ہوئے دکھائی دیے، جس پر بھی صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔
دوسری جانب فخرِ عالم نے اپنے حج سفر کی متعدد جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کیں جن میں اداکار بلال عباس خان اور کامیڈین تابش ہاشمی سمیت دیگر شخصیات بھی نظر آئیں۔ ان سرگرمیوں کے باعث بعض سوشل میڈیا صارفین نے اس سفر کو ’’حج کے بجائے پکنک‘‘ قرار دیا۔
@timesofkarachiWhy didn’t Wasim Akram, Fakhar-e-Alam, and Misbah-ul-Haq shave their heads as part of the Hajj ritual? #TOKReports #Hajj #WasimAkram #FakhareAlam #MisbahulHaq
♬ original sound - Times of Karachiحالیہ گفتگو میں وسیم اکرم، فخرِ عالم اور مصباح الحق نے ان تنقیدی تبصروں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بہت سے لوگوں نے سوال اٹھایا کہ انہوں نے حج کے بعد سر منڈوانے کے بجائے صرف بال کیوں کٹوائے۔ ان کے مطابق حج پر روانگی سے قبل انہوں نے علماء کرام سے رہنمائی حاصل کی تھی جنہوں نے دو شرعی آپشنز بتائے تھے، یا تو مکمل سر منڈوایا جائے یا پھر قصر کروائی جائے، جس میں بالوں کا ایک حصہ کٹوایا جاتا ہے۔ انہوں نے دوسرا طریقہ اختیار کیا جو شرعی طور پر جائز ہے۔
انہوں نے ’’حج یا پکنک‘‘ سے متعلق تنقید پر بھی ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حج ایک عظیم عبادت ہے، لیکن اس دوران انسان چوبیس گھنٹے صرف ایک ہی عمل میں مصروف نہیں رہتا۔ عبادت کے ساتھ دوستوں سے ملاقات، گفتگو، دعائیں، مسکراہٹیں اور خوشی کے لمحات بھی اس سفر کا حصہ ہوتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے سے پہلے لوگوں کو ان معاملات کی مکمل معلومات حاصل کرنی چاہئیں۔
وسیم اکرم اور ان کے ساتھیوں نے بتایا کہ انہوں نے نوجوان نسل کے لیے بھی مختلف ویڈیوز بنائیں تاکہ حج کی ادائیگی سے متعلق رہنمائی فراہم کی جا سکے اور نوجوانوں میں اس مقدس سفر کا شوق پیدا ہو۔ ان کے مطابق ان ویڈیوز کا مقصد صرف معلومات دینا اور لوگوں کو حج کے لیے آمادہ کرنا تھا۔
مدینہ منورہ سے گفتگو کرتے ہوئے فخر عالم نے کہا کہ حج مکمل کرنے کے بعد سب سے زیادہ یہی سوال پوچھا جا رہا ہے کہ آخر انہیں حج پر جانے کی ترغیب کیسے ملی۔ اس سوال کے جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ انہوں نے پہلے سے کوئی خاص منصوبہ بندی نہیں کی تھی، بلکہ وہ ہمیشہ یہی سوچتے تھے کہ جب دل سے تیاری محسوس ہوگی تو حج کریں گے۔ ان کے بقول جب انہیں معلوم ہوا کہ فخر عالم اور مصباح الحق بھی حج پر جا رہے ہیں تو انہوں نے بھی اس قافلے میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
View this post on Instagramوسیم اکرم نے مزید کہا کہ وہ جلد 60 برس کے ہونے والے ہیں اور انہیں محسوس ہوا کہ اب اس مقدس فریضے کی ادائیگی کا بہترین وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے حج کے سفر کو جسمانی طور پر مشکل لیکن یادگار اور قابلِ برداشت قرار دیا۔
مصباح الحق نے بھی اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حج کا یہ سفر ان کی زندگی کے خاص ترین تجربات میں سے ایک ہے۔ ان کے مطابق دوستوں کے ساتھ اس روحانی سفر کو طے کرنے سے اس کی خوبصورتی اور یادیں مزید بڑھ گئیں، اور یہ تجربہ ہمیشہ ان کے دل میں محفوظ رہے گا۔