ایران کے بارے صلاح مشوروں کیلئے وٹکاف کیجانب سے تل ابیب کا دورہ طے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
ایران اور خطے بھر میں جنگی جنون پر مبنی امریکی-اسرائیلی اقدامات پر تبادلہ خیال کیلئے، مشرق وسطی میں انتہاء پسند امریکی صدر کے خصوصی نمائندے کیجانب سے کل قابض اسرائیلی ریجیم کا دورہ کیا جائیگا اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی رژیم کے آرمی ریڈیو اور سرکاری ٹیلیویژن چینل 13 نے اطلاع دی ہے کہ مشرق وسطی کے لئے امریکی صدر کے خصوصی نمائندے اسٹیو وٹکاف کی جانب سے کل مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا دورہ کیا جائے گا۔ صیہونی رپورٹ کے مطابق، اس سفر کے دوران وٹکاف کی جانب سے خطے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے قابض اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور غاصب اسرائیلی آرمی چیف ایال زیمیر سمیت قابض اسرائیلی ریجیم کے متعدد اعلی سیاسی و فوجی حکام کے ساتھ ملاقاتیں طے ہیں۔
ادھر مصری چینل القاہرہ الاخباریہ نے بھی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں موجود اپنے نامہ نگار سے نقل کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ اس اجلاس کا موضوع "ایران" ہو گا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: قابض اسرائیلی
پڑھیں:
خطے میں تنازعات کے پُرامن حل کیلئے کوششیں جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
اسحاق ڈار---فائل فوٹونائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکا ایران تنازع میں پاکستان کی ثالثی کوششوں کو یورپی یونین کی جانب سے سراہا گیا ہے، پاکستان خطے میں امن، سفارت کاری اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
یورپی یونین کی رہنما کایا کالاس کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ آخری یورپی یونین وزٹ 7 سال پہلے ہوا تھا، ہم پچھلے سال بھارت پاکستان جنگ اور ایران امریکا تنازع کے دوران قریبی رابطے میں رہے، آج ہم نے مشترکہ طور پر اسٹریٹیجیک مذاکرات کی صدارت کی، ہم نے پچھلے سال نومبر میں مشترکہ اسٹریٹیجیک مذاکرات کیے تھے، امریکا ایران تنازع کے دوران یورپی یونین کے تعاون کا مشکور ہوں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے سیکیورٹی ایشوز اور دہشت گردی کے امور پر بھی بات کی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی افغانستان میں موجودگی پر بھی بات کی، پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات میں مثبت پیشرفت جاری ہے، کایا کالاس کا دورہ اس کا واضح ثبوت ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی کی سربراہ نے امریکا ایران تنازع کے حل کے لیے پاکستان کےثالثی اقدامات کی تعریف کر دی۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان آٹھواں اسٹریٹجک ڈائیلاگ اعلیٰ ترین ادارہ جاتی مکالمہ ہے، پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور ترقیاتی تعاون کے فروغ پر اتفاق ہوا، جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت پاکستان اور یورپی یونین کا تجارتی تعاون دونوں فریقوں کے لیے فائدہ مند ہے، اسلام آباد میں پاکستان یورپی یونین بزنس فورم کا انعقاد دو طرفہ اقتصادی تعلقات کے فروغ میں اہم پیش رفت ہے۔
نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر تنازع کا حل کشمیری عوام کی خواہشات اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، انڈس واٹرز معاہدہ برقرار ہے، حالیہ عدالتی فیصلے نے پاکستان کے مؤقف کی تائید کی ہے، افغان سر زمین سے دہشت گرد عناصر کی پاکستان میں کارروائیاں بدستور ہماری بڑی تشویش ہیں، پاکستان اور یورپی یونین نے دو طرفہ تعلقات کو جامع اور باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔