بجٹ اجلاس میں ڈوکلام اور چینی دراندازی پر راہل گاندھی کے بیان پر شدید ہنگامہ، کارروائی ملتوی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
پارلیمنٹ میں جاری ہنگامہ آرائی کے دوران قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے ایک بار پھر اپنا خطاب شروع کیا، جس پر حکمراں جماعت کے اراکین نے دوبارہ سخت اعتراض کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمنٹ میں ڈوکلام اور چینی دراندازی سے متعلق راہل گاندھی کے بیان پر زبردست ہنگامہ دیکھنے میں آیا، جس کے باعث ایوان کی کارروائی متاثر رہی۔ وقفے کے بعد جب لوک سبھا کی کارروائی دوبارہ شروع ہوئی تو اسپیکر کی کرسی پر جگدمبیکا پال موجود تھے، تاہم اپوزیشن اور حکمراں جماعت کے ارکان کے درمیان شور شرابہ بدستور جاری رہا۔ ایوان میں مسلسل ہنگامہ آرائی کے سبب کارروائی کو معمول کے مطابق چلانا ممکن نہ ہو سکا، جس کے بعد لوک سبھا کی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔
لوک سبھا میں جاری ہنگامہ آرائی کے دوران قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے ایک بار پھر اپنا خطاب شروع کیا، جس پر حکمراں جماعت کے اراکین نے دوبارہ سخت اعتراض کیا۔ راہل گاندھی کے بولتے ہی ایوان کا ماحول ایک مرتبہ پھر کشیدہ ہو گیا اور حزبِ اقتدار کی جانب سے شور شرابہ شروع ہو گیا۔ اس دوران وزیر دفاع راجناتھ سنگھ اور پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو اپنی نشستوں سے کھڑے ہوگئے اور راہل گاندھی کے خطاب پر باضابطہ اعتراض ظاہر کیا۔ دونوں وزراء نے کہا کہ قواعد کے تحت اس طرح کی باتوں کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور ایوان کی کارروائی کو قواعد کے مطابق چلایا جانا چاہیئے۔
اعتراضات اور شور کے باعث لوک سبھا کی کارروائی ایک بار پھر متاثر ہوئی، جبکہ اسپیکر کی جانب سے اراکین کو نظم و ضبط برقرار رکھنے اور قواعد کی پابندی کی ہدایت دی گئی۔ اسپیکر نے جب یہ کہا کہ قائد حزب اختلاف کو صرف اسی موضوع پر بولنا چاہیئے جو صدر کے خطاب کا حصہ تھا۔ اس پر راہل گاندھی نے کہا کہ وہ قومی سلامتی پر بیان دینا چاہتے ہیں، جوکہ صدر کے خطاب کا حصہ تھی۔ شدید ہنگامہ آرائی کے درمیان کارروائی کو ایک مرتبہ پھر شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہنگامہ آرائی کے راہل گاندھی کے کی کارروائی لوک سبھا
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔