ایف بی آر تاتاری لشکر کی طرح ہے، جہاں جاتا ہے تباہی پھیر دیتا ہے، سینیٹر طلحہ محمود
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے اجلاس میں ممبران نے ایف بی آر پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔حکام وزارت تجارت نے بتایا کہ وزارت تجارت نے بارٹر ٹریڈ کے لیے ایس آراو اکتوبر میں جاری کردیا، وی بوک کے لیے ماڈیول ابھی تک ایف بی آر نے تیار نہیں کیا۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑی نااہلی ہے، ایف بی آر سے پوچھا جائے۔سینیٹر طلحہ محمودکا کہنا تھا کہ ایف بی آر تاتاری لشکر کی طرح ہے، جہاں جاتا ہے تباہی پھیر دیتا ہے، ایف بی آر میں چنگیز خاں کو کلہاڑا دے کر بٹھایا گیا ہے، سنا ہے جب چیئرمین ایف بی آرکو بتایا جاتاہے کہ فلاں شعبہ ٹیکس کے باعث مشکل میں ہے تو وہ خوش ہوتا ہے، ایف بی آر کے قابل افسران باہربیٹھے ہیں اور واپڈا سے ایک شخص کو ایف بی آر میں بٹھا دیا ہے۔
بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات پر چین کا رد عمل
سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو طلب کرکےکہا جائےکہ معاملہ حل کریں۔سینیٹر فیصل سلیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل چل رہی تھیں، ان کی برآمدات بھی اب گرگئی ہیں، ایف بی آر تو ہمارے لیے طالبان بن گیا ہے۔اس پر سینیٹر طلحہ محمود نےکہا کہ ایف بی آر طالبان نہیں منگول لشکر ہے، اس سال ٹیکس ٹارگٹ بھی بہت زیادہ ہے اور ریٹ بھی بہت اونچا ہوگیا ہے۔
سینیٹر طلحہ محمود کے سوال پر حکام وزارت تجارت نے بتایا کہ بہتر ٹیرف کے باوجود امریکا کو برآمدات نہ بڑھنےکی بڑی وجہ پاکستان میں زیادہ پیداواری لاگت ہے، چین و بھارت پر زیادہ ٹیرف سے مواقع تو ملے، مگر طویل المدتی سرمایہ کاری نہ ہونے اور عالمی غیر یقینی صورتحال کے باعث فائدہ نہ اٹھایا جا سکا، جولائی تا دسمبر امریکہ کو ٹیکسٹائل برآمدات میں صرف 4 فیصد اضافہ ہوا، جب کہ اس کا زیادہ فائدہ ویتنام، بنگلا دیش اور کمبوڈیا نے لیا۔حکام نے بتایا کہ پاکستان جی ایس پی پلس کے تحت یورپی یونین کو تقریباً 7 ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمد کرتا ہے جب کہ بھارت بغیر رعایت کے بھی اتنی ہی برآمدات کر رہا ہے، بھارت میں پالیسی ریٹ 5.
ایک طرف سڑکوں پر شدید احتجاج کی کال ہےتو دوسری طرف دشمن سرحدوں سے نہیں ، اندر سے وار کر رہا ہے، یہ احتجاج نہیں، دشمن کا ایجنڈا ہے،ناز بلوچ
مزید :
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ سینیٹر طلحہ ایف بی آر
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، مختلف واقعات میں 20 سے زیادہ افراد زخمی
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ریسکیو 1122 نے صوبے بھر میں اپنی تمام ضلعی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 بلال احمد فیضی کے مطابق خراب موسمی صورتحال کے باعث ضلع بنوں کے مختلف علاقوں میں اب تک 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مردان، پشاور اور دیگر اضلاع میں بھی آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد ایمرجنسی واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
پشاور کے مختلف مقامات پر درخت گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں رکاوٹیں ہٹانے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
بلال احمد فیضی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی تمام ضلعی ٹیمیں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بارش تیز ہوائیں خیبرپختونخوا زخمی وی نیوز