گلگت، نگران وزیر داخلہ کا افغان شہریوں کو شناختی کارڈ کے اجراء کی خبروں کا سخت نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
وزیر داخلہ نے متعلقہ اداروں کو فوری اور جامع تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ معاملے کی شفاف اور غیر جانبدار انکوائری یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی سرکاری اہلکار یا متعلقہ فرد کی غفلت، ملی بھگت یا بدعنوانی ثابت ہوئی تو اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ نگراں وزیر داخلہ گلگت بلتستان ساجد علی بیگ نے گلگت میں غیر مقامی افراد کو مبینہ طور پر جعلی شناختی کارڈ، ڈومیسائل اور پاسپورٹ جاری کیے جانے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کا سختی سے نوٹس لے لیا ہے۔ وزیر داخلہ نے متعلقہ اداروں کو فوری اور جامع تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ معاملے کی شفاف اور غیر جانبدار انکوائری یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی سرکاری اہلکار یا متعلقہ فرد کی غفلت، ملی بھگت یا بدعنوانی ثابت ہوئی تو اس کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ساجد علی بیگ نے واضح کیا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق، شناخت اور وسائل کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ایسے حساس معاملات میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوامی اعتماد کو ہر صورت برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے اور تحقیقات کی پیش رفت سے عوام کو آگاہ رکھا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی تھیں کہ گلگت سے دس ہزار کے قریب خیبر پختونخواہ اور افغان شہریوں کو مقامی ڈومیسائل جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے مختلف سماجی، سیاسی حلقوں کی جانب سے شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر داخلہ
پڑھیں:
وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کا ایک اہم یورپی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافتی روابط کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اطالوی قومی دن دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے مزید فروغ کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ برادری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔(جاری ہے)
وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور عوامی سطح کے روابط کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جو مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مضبوط تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ دیرینہ دوستی مستقبل میں مزید مضبوط اور نتیجہ خیز شراکت داری میں تبدیل ہوگی۔ انہوں نے اطالوی قومی دن پر پاکستان اور اٹلی کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناں کا اظہار کیا۔