ملتان، انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران میں تقریب
اشاعت کی تاریخ: 2nd, February 2026 GMT
مقررین نے خطاب کرتے ہوئے انقلاب اسلامی سے وابستہ اپنی یادوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ انقلاب خالصتا اسلامی تھا یہی وجہ ہے دنیا کے حالات کے تغیر و تبدل کے باوجود انقلاب اپنی تازگی کے ساتھ باقی ہے، رہنمائوں نے کہا کہ آج دنیا میں مزاحمت استعارہ ایران ہے جس نے نام نہاد سپر پاور کو شکست سے دوچار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خانہ فرہنگ اسلامی جمہوری ایران ملتان میں انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے سادہ مگر پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی صدر بشریٰ نقوی، جنرل سیکرٹری ملک سعادت حسین، مولانا سید مجاہد عباس گردیزی، عبدالماجد وٹو، مولانا عبدالحنان حیدری، سلیم عباس صدیقی، انجینئر سخاوت علی سیال، انچارج خانہ فرہنگ ملتان خانم زاہدہ بخاری نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے انقلاب اسلامی سے وابستہ اپنی یادوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ انقلاب خالصتا اسلامی تھا یہی وجہ ہے دنیا کے حالات کے تغیر و تبدل کے باوجود انقلاب اپنی تازگی کے ساتھ باقی ہے، رہنمائوں نے کہا کہ آج دنیا میں مزاحمت استعارہ ایران ہے جس نے نام نہاد سپر پاور کو شکست سے دوچار کیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انقلاب اسلامی کرتے ہوئے کہا کہ
پڑھیں:
اداکار شان بیگ اور روما مائیکل رشتۂ ازدواج میں منسلک، مداحوں کو خوشخبری سنا دی
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان بیگ اور ماڈل سے اداکارہ بننے والی روما مائیکل نے خاموشی سے شادی کرلی۔
اس خوشخبری کا اعلان شان بیگ نے سوشل میڈیا کے ذریعے کیا، جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ روما مائیکل کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی، جس پر ’Wifey‘ کا اسٹیکر بھی نمایاں تھا۔ بعد ازاں روما مائیکل نے بھی یہی تصویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرکے اس خبر کی تصدیق کردی۔
شادی کی خبر سامنے آتے ہی مداحوں، شوبز شخصیات اور ساتھی فنکاروں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ روما مائیکل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر موصول ہونے والے متعدد مبارکبادی پیغامات بھی شیئر کیے، جن میں ان کی خوشحال ازدواجی زندگی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
اس خوشخبری کے کچھ ہی دیر بعد شان بیگ نے ایک تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے مداحوں اور میڈیا سے اپنی نجی زندگی کا احترام کرنے کی درخواست کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی سابقہ اہلیہ سے طلاق کا عمل کافی عرصہ پہلے مکمل ہوچکا تھا اور دونوں اپنی اپنی زندگی میں آگے بڑھ چکے ہیں۔ اداکار کے مطابق اب انہوں نے امید، خوشی اور شکرگزاری کے ساتھ زندگی کے ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے۔
شان بیگ نے اپنے پیغام میں لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ماضی کو ماضی رہنے دیں اور افواہوں، قیاس آرائیوں یا غیر ضروری موازنوں سے گریز کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت ان کی تمام تر توجہ اپنی نئی ازدواجی زندگی، خاندان، بطور والد اپنی ذمہ داریوں اور مستقبل پر مرکوز ہے۔
شان بیگ پاکستان میں متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ وہ حال ہی میں ہالی ووڈ سیریز ’Deli Boys‘ کے دوسرے سیزن میں بھی نظر آئے تھے۔ اداکاری کے ساتھ ساتھ وہ فیشن انفلوئنسر کے طور پر بھی خاصی شہرت رکھتے ہیں اور انہیں 2023 اور 2024 میں فلم فیئر مڈل ایسٹ کی جانب سے ’فیشن انفلوئنسر آف دی ایئر‘ کا اعزاز بھی دیا جا چکا ہے۔
دوسری جانب روما مائیکل نے بطور ماڈل اپنی شناخت قائم کرنے کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔ وہ 2023 اور 2024 میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ’مس چارم‘ اور ’مس گرینڈ بیوٹی‘ پیجنٹس میں بھی شریک رہیں، جبکہ فلم ’کہے دل جدھر‘ سمیت متعدد پراجیکٹس میں اپنی اداکاری کے باعث بھی توجہ حاصل کر چکی ہیں۔