کانگریس لیڈر نے کہا کہ منریگا کے ذریعے مزدوری کی رقم براہِ راست بینک اور ڈاک گھر کے کھاتوں میں منتقل کرنے کا نظام شروع ہوا، جسے بعد میں ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر کے طور پر اپنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینیئر رہنما جے رام رمیش نے منریگا (مہاتما گاندھی رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ) کے نفاذ کے 20 سال مکمل ہونے پر مودی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنی پوسٹ میں "منریگا" کو ایک تاریخی اور انقلابی قانون قرار دیا اور کہا کہ اس نے دیہی ہندوستان کی سماجی و معاشی صورتِ حال کو گہرے طور پر متاثر کیا۔ جے رام رمیش نے کہا کہ آج سے ٹھیک بیس سال پہلے منریگا کا آغاز آندھرا پردیش کے ضلع اننت پور کے بدناپلی گاؤں سے ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان بیس برسوں میں منریگا نے دیہی خاندانوں، خاص طور پر خواتین کو 180 کروڑ کام کے دن فراہم کئے۔ اس دوران تقریباً 10 کروڑ سماجی اور کمیونٹی اثاثے تیار ہوئے، بحران کے وقت ہونے والی نقل مکانی میں بڑی حد تک کمی آئی، گرام پنچایتیں مضبوط ہوئیں اور دیہی غریبوں کی اجرت پر بات چیت کرنے کی طاقت میں فیصلہ کن اضافہ ہوا۔

جے رام رمیش نے مزید کہا کہ منریگا کے ذریعے مزدوری کی رقم براہِ راست بینک اور ڈاک گھر کے کھاتوں میں منتقل کرنے کا نظام شروع ہوا، جسے بعد میں ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر کے طور پر اپنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور حاشیے پر کھڑے کسانوں کو اپنی زمین پر کنویں جیسے آبپاشی کے ذرائع قائم کرنے کا موقع بھی اسی قانون کے تحت ملا۔ اپنی پوسٹ میں جے رام رمیش نے واضح کیا کہ منریگا کوئی عام سرکاری اسکیم نہیں تھی بلکہ مانگ پر مبنی قانونی ضمانت تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ محض ایک انتظامی وعدہ نہیں بلکہ آئین کے آرٹیکل 41 سے جڑا ہوا ایک حق تھا۔ شہریوں کی مانگ پر کام فراہم کیا جاتا تھا اور دیہی ہندوستان کے کسی بھی حصے میں روزگار ممکن تھا۔

انہوں نے کہا کہ منصوبوں کا فیصلہ مقامی گرام پنچایتیں کرتی تھیں اور چونکہ ریاستی حکومتوں کو کل لاگت کا صرف 10 فیصد برداشت کرنا پڑتا تھا، اس لئے انہیں بغیر بڑے مالی دباؤ کے روزگار فراہم کرنے کی ترغیب ملتی تھی۔ سماجی آڈٹ گرام سبھا کے ذریعے اور اعلیٰ سطحی آڈٹ سی اے جی کے ذریعے ہوتے تھے۔ جے رام رمیش نے کہا کہ مودی حکومت نے نئے قانون نے اس پورے تصور کو بدل دیا ہے اور دہلی میں مرکزیت کو یقینی بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب کام چند منتخب اضلاع میں مودی حکومت کے ذریعے طے کیا جائے گا، شہریوں کی مانگ کی بنیاد پر نہیں بلکہ بجٹ کی بنیاد پر۔ انہوں نے کہا کہ نئی اسکیم کے تحت سال کے دو مہینے، جب زرعی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہوتی ہیں، اس دوران کام مکمل طور پر بند رہے گا، جس سے مزدوروں کی اجرت پر گفت و شنید کی طاقت کو بڑا دھچکا لگے گا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ پنچایتوں کو حاشیے پر ڈال دیا گیا ہے اور منصوبوں کا فیصلہ مرکزی حکومت اپنی ترجیحات کے مطابق کرے گی۔ ساتھ ہی ریاستوں پر لاگت کا 40 فیصد بوجھ ڈال دیا گیا ہے، جو مالی تنگی کے سبب ممکن نہیں ہوگا اور نتیجتاً روزگار دینا بند ہو جائے گا۔ جے رام رمیش نے کہا کہ منریگا ایک تبدیلی لانے والا قانون تھا، جب کہ مودی حکومت کی نئی اسکیم، جس نے اسے بلڈوزر سے ختم کر دیا ہے، سنگین خامیوں سے بھری ہوئی ہے۔ انہوں نے پوسٹ میں 20 سال پرانی تصویر بھی شیئر کی، جس میں بدناپلی گاؤں کی دلت خاتون چیملا پیڈّکا نظر آ رہی ہیں جو منریگا کے تحت پہلی جاب کارڈ ہولڈر بنی تھیں۔ خیال رہے کہ مودی حکومت نے منریگا کا نام بدل کر وی بی گرام جی (وکست بھارت - گارنٹی فار روزگار اینڈ آجیویکا مشن گرامین) رکھ دیا ہے اور اس کے بنیادی اصولوں میں بھی تبدیلی کی ہے، جس کی کانگریس شدید مخالفت کر رہی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کہ منریگا کے ذریعے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن