افغان عبدالرحمن نے زبردستی پلاٹ پر قبضہ کر رکھا ہے، نفیس خان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد کے علاقہ لطیف آباد نمبر 11فاطمہ جناح کالونی کی رہائشی مسماۃ نفیس خان زوجہ محمد حنیف خان نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ عبدالرحمان ولد زرین خان جو کہ مبینہ طور پر افغان نژاد پٹھان ہے، اس نے زبردستی ان کے پلاٹ پر قبضہ کر لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ پلاٹ کا رقبہ 40×24فٹ ہے جو کچی آبادی میں واقع ہے جبکہ پلاٹ کے اسٹامپ پیپرز سمیت تمام قانونی دستاویزات بھی میرے پاس موجود ہیں، اس کے باوجود مذکورہ شخص نے طاقت اور دھونس کے زور پر قبضہ کر رکھا ہے۔مسماۃ نفیس خان کے مطابق اس پلاٹ کے اصل مالک خدابخش ماچھی ہیں جنہوں نے اس سے قبل تین مرتبہ قبضہ ختم کروایا، تاہم عبدالرحمان دوبارہ قبضہ کر لیتا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مذکورہ شخص علاقے میں افغان باشندوں کی کالونی قائم کرنا چاہتا ہے اور غیرقانونی طور پر مقیم افغانیوں کو لوگوں کے پلاٹس پر بٹھا کر قبضے کرواتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عبدالرحمان کے خلاف مختلف تھانوں میں قبضہ گیری کے الزامات پر 13 ایف آئی آرز درج ہیں۔ چند روز قبل مختیارکار لطیف آباد کے عملے نے پلاٹس پر قبضوں کے معاملے پر اسے گرفتار بھی کروایا تھا، تاہم پولیس نے مبینہ طور پر بھاری رشوت کے عوض اسے رہا کر دیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔